ورلڈکپ میں کسی ٹیم کا خوف نہیں، راشد خان

اسپورٹس ڈیسک  بدھ 20 مارچ 2019
ہم نے ایشیا کپ میں ثابت کیاکہ کسی بھی حریف کو مات دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں، اسپنر۔ فوٹو: فائل

ہم نے ایشیا کپ میں ثابت کیاکہ کسی بھی حریف کو مات دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں، اسپنر۔ فوٹو: فائل

ڈیرہ دون / بھارت: افغان اسپنر راشد خان نے کہا ہے کہ رواں برس انگلینڈ میں شیڈول ورلڈ کپ میں ہمیں کسی سے  کوئی خوف نہیں ہوگا۔

محدود اوورز کی کرکٹ میں نمایاں مقام رکھنے والے افغان اسپنر راشد خان نے کہا ہے کہ رواں برس انگلینڈ میں شیڈول ورلڈ کپ میں ہمیں کسی سے  کوئی خوف نہیں ہوگا۔ آئرلینڈ کیخلاف ٹیسٹ جیتنے سے یقینی طور پر ہماری ٹیم کی ساکھ مزید بہتر ہو گئی، ہمیں خود پر اعتماد برقرار رکھنے کی ضرورت ہے۔

انھوں نے کہا کہ ہمارے پاس ٹیلنٹ اور صلاحیتوں کی کمی نہیں، ہم نے ایشیا کپ میں ثابت کیاکہ کسی بھی حریف کو مات دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔