افغان پلیئرز کی ٹیسٹ رینکنگ بہتر، پاکستانی بیٹسمین بدستور ٹاپ 10 سے باہر

اسپورٹس ڈیسک  بدھ 20 مارچ 2019

 دبئی: تاریخی کامیابی سمیٹنے والی افغان ٹیم کے کئی پلیئرز کو رینکنگ میں ترقی حاصل ہوگئی جب کہ ٹیسٹ بیٹنگ ٹاپ 10میں کوئی پاکستانی پلیئر شامل نہیں۔

آئرلینڈ سے واحد ٹیسٹ میں7وکٹ کی تاریخی کامیابی سمیٹنے والی افغان ٹیم کے کئی پلیئرز کو رینکنگ میں ترقی حاصل ہوگئی،دونوں اننگز میں ففٹیز جڑنے والے 25 سالہ رحمت شاہ 88 درجے بہتری کے بعد اب 89 ویں نمبر پر پہنچ چکے ہیں، انھوں نے 98 اور 76 رنز اسکور کیے تھے۔ کپتان اصغر افغان 24 درجہ بہتری پاکر 106 ویں درجے پر آ گئے۔

 

ٹیسٹ بیٹنگ ٹاپ 10میں کوئی پاکستانی پلیئر شامل نہیں،بابر اعظم 18 ویں نمبر پر موجود ہیں، اسد شفیق کا 22 اور اظہر علی کا 24 واں نمبر ہے، کپتان سرفراز احمد 40 ویں درجے پر موجود ہیں، ٹاپ پوزیشن بھارتی کپتان ویرات کوہلی کے پاس ہے۔

ادھر بولرز میں پاکستان کے محمد عباس آٹھویں اور یاسر شاہ 17 ویں نمبر پر براجمان ہیں۔ ٹیم رینکنگ میں پاکستان کی بدستور ساتویں پوزیشن جبکہ ٹاپ پر بھارت موجود ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔