پاکستان اور بھارت متنازع معاملات پر مذاکرات کریں، چین

کامران یوسف  بدھ 20 مارچ 2019
پاک بھارت کشیدگی کے دوران چین نے معاملات کو سلجھانے اور کشیدہ صورتحال کو ختم کرنے میں اہم کردار ادا کیاتھا، ذرائع۔ فوٹو: فائل

پاک بھارت کشیدگی کے دوران چین نے معاملات کو سلجھانے اور کشیدہ صورتحال کو ختم کرنے میں اہم کردار ادا کیاتھا، ذرائع۔ فوٹو: فائل

 اسلام آباد: چین نے پاکستان اور بھارت پر زور دیا ہے کہ تمام متنازع معاملات کو مذاکرات کے ذریعے طے کیا جائے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی چینی حکام سے بیجنگ میں ملاقاتوں میں جہاں باہمی تعاون پر غور کیا گیا اور پاک چین تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق ہوا وہیں چینی حکام نے جنوبی ایشیا کے خطے میں امن و استحکام کے لیے روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان حل طلب مسائل و معاملات کو گفت و شنید سے طے کرنے پر زور دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حال ہی میں پاک بھارت کشیدگی کے دوران چین نے معاملات کو سلجھانے اور کشیدہ صورتحال کو ختم کرنے میں اہم کردار ادا کیاتھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔