سانحہ کرائسٹ چرچ پر ٹرمپ مسلمانوں سے معافی مانگیں، امریکی گلوکار

ویب ڈیسک  بدھ 20 مارچ 2019
صدرٹرمپ واقعے کےبراہ راست ذمہ دارنہیں لیکن ان کےبیانیے نےقاتل کواکسایا،جان لیجنڈ فوٹوفائل

صدرٹرمپ واقعے کےبراہ راست ذمہ دارنہیں لیکن ان کےبیانیے نےقاتل کواکسایا،جان لیجنڈ فوٹوفائل

نیویارک: امریکا کے مقبول ترین گلوکار جان راجر اسٹیفن المعروف جان لیجنڈ نے سانحہ کرائسٹ چرچ کا ذمہ دار صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو قراردیتے ہوئے ٹرمپ پر زور دیا ہے کہ وہ مسلمانوں سے معافی مانگیں۔

امریکی گلوکار جان لیجنڈ نے ایک انٹرویو کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر زور دیا کہ وہ ان تمام مسلمانوں سے معافی مانگیں جو یہاں اچھی زندگی کے حصول کے لیے آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے نفرت انگیز بیانات مسلمانوں کو بدنام کرتے ہیں اور لوگوں کو سانحہ نیوزی لینڈ جیسے واقعات کرنے کے لیے اکساتے ہیں، لہذا ٹرمپ کو مسلمانوں سے معافی مانگنی چاہئے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: ہالی ووڈ اداکاروں کا شہید مسلمانوں سے اظہار یکجہتی

جان لیجنڈ نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ صدرٹرمپ واقعے کےبراہ راست ذمہ دارنہیں ہیں لیکن ان کے بیانیے نے قاتل کو نیوزی لینڈ جیسے واقعے کے لیے اکسایا ہے۔ انہیں یہ تسلیم کرناہوگا کہ وہ ایسی بیان بازی کرکے غلط کررہےہیں۔ امریکی صدربرائی کے اس نظریے کی مذمت کریں اوراس کامقابلہ کرنے کے لیے حقیقی اقدامات کریں۔

ڈونلڈ ٹرمپ مہاجرین کے لیے اکثر اشتعال انگیز زبان استعمال کرتے ہیں، 2016 میں اپنی انتخابی مہم کے دوران بھی ٹرمپ نے امریکا میں رہنے والے میکسیکو کے شہریوں کے لیے نہایت غلط زبان استعمال کرتے ہوئے انہیں منشیات کا اسمگلر قرار دیا تھا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی  جان لیجنڈ نے ٹوئٹر پر سانحہ کرائسٹ چرچ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اس واقعے کو خوفناک قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ یہاں اوربیرون ممالک یہ سفیدفاموں کی برتری کی دہشت گردانہ تحریک تباہ کن ہے ہمیں اس کے خلاف متحد ہونے کی ضرورت ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔