حکومتی ارکان نے وزیراعلیٰ خيبرپختونخوا کے سامنے شکایات کے انبار لگادیے

کسی بھی معاملے میں ہمیں اعتماد میں نہیں لیا جاتا، ارکان اسمبلی کا شکوہ


ویب ڈیسک March 20, 2019
کسی بھی معاملے میں انھیں اعتماد میں نہیں لیا جاتا، ارکان اسمبلی کا شکوہ

ISLAMABAD: خيبرپختونخوا اسمبلی کے حکومتی اراکین نے وزیراعلی کے سامنے شکایات کے انبار لگادیے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان کی جانب سے تحریک انصاف کے ایم پی ایز کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا گیا، وزیراعلی کی جانب سے بلائے گئے عشائیہ میں تمام ایم پی ایز اکٹھے ہوئے تو دل کے باتیں کہہ ڈالیں۔ زرائع نے بتایا کہ اجلاس میں ایم پی ایز کی جانب سے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس نہ بلانے پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا۔

زرائع کے مطابق ارکان کا کہنا تھا کہ کسی بھی معاملے میں انھیں اعتماد میں نہیں لیا جاتا، انھیں نظر انداز کیا جارہا ہے ارکان اسمبلی کو اخبارات کے زریعے یا دوسرے زریعے سے معلوم ہوتا ہے، اجلاس میں ارکان کی جانب سے ترقیاتی فنڈز کی کمی پر تشویش کا اظہار کیا گیا، اجلاس میں ارکان نے وزیراعلی کو بتایا کہ وفاق میں بھی پی ٹی آئی کی حکومت ہے لیکن انھیں وہاں بھی نظر انداز کیا جارہا ہے۔ وفاقی وزراء خيبرپختونخوا کے ارکان اسمبلی کو وقت نہیں دیتے جس پر وزیراعلی نے ارکان اسمبلی کو یقین دلایا کے ان کے مسائل کے حل کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں گے اور پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بروقت بلائے جائیں گے جبکہ وفاقی محکموں کے حوالے سے وہ وزراء اور وزیراعظم سے بھی بات کریں گے۔

مقبول خبریں