پی ایس ایل کی اختتامی تقریب کے دوران گٹاربجانے کی ایکٹنگ سلمان احمد کو مہنگی پڑگئی

ویب ڈیسک  بدھ 20 مارچ 2019
 جو لوگ پی ایس ایل کی اختتامی تقریب میں لائیو کنسرٹ دیکھنے کے خواہاں ہیں  انہیں مریخ پر منتقل ہوجاناچاہئے فوٹوٹوئٹر

جو لوگ پی ایس ایل کی اختتامی تقریب میں لائیو کنسرٹ دیکھنے کے خواہاں ہیں انہیں مریخ پر منتقل ہوجاناچاہئے فوٹوٹوئٹر

کراچی: گلوکار سلمان احمد کو سوشل میڈیا صارفین نے پی ایس ایل 4 کی اختتامی تقریب میں گٹار بجانے کی ایکٹنگ کرنے پر آڑے ہاتھوں لے لیا۔

پی ایس ایل 4 کی اختتامی تقریب میں شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے فنکاروں آئمہ بیگ، ابرارالحق، فواد خان اور گلوکار سلمان احمد نے اپنی پرفارمنس سے چارچاند لگائے۔ تاہم گلوکار سلمان احمد کی تقریب کے دوران لائیو پرفارمنس کے بجائے گٹار بجانے کی ایکٹنگ لوگوں سے چھپی نہ رہ سکی اورانہیں پی ایس ایل جیسے بڑے ایونٹ میں لائیو پرفارمنس کے بجائے پرفارم کرنے کی اداکاری کرنے پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں:  رمیز راجا کے سوشل میڈیا پر چرچے

پشاور زلمی اورکوئٹہ گلیڈی ایٹر کے درمیان میچ شروع ہونے سے قبل قومی ترانہ بجنے کے دوران سلمان احمد بغیر تاروں کی گٹار بجانے کی اداکاری کرتے رہے۔ شاہد نامی صارف نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا سلمان احمد کے بغیر تاروں کے گٹار بجانے کے عمل نے سخت مایوس کیا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: پی ایس ایل 4 کے چند جذباتی اور یادگار لمحات

لیکن سلمان احمد بھی کہاں چپ رہنے والے تھے انہوں نے اپنی غلطی ماننے کے بجائے ڈھٹائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا جو لوگ پی ایس ایل کی اختتامی تقریب میں لائیو کنسرٹ دیکھنے کے خواہاں ہیں انہیں مریخ پر منتقل ہوجانا چاہئے۔

https://twitter.com/sufisal/status/1107364396299374598

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔