- فوج سے کوئی اختلاف نہیں، ملک ایجنسیز کے بغیر نہیں چلتے، سربراہ اپوزیشن گرینڈ الائنس
- ملک کے ساتھ بہت تماشا ہوگیا، اب نہیں ہونے دیں گے، فیصل واوڈا
- اگر حق نہ دیا تو حکومت گرا کر اسلام آباد پر قبضہ کرلیں گے، علی امین گنڈاپور
- ڈالر کی انٹر بینک قیمت میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں قدر گھٹ گئی
- قومی اسمبلی: خواتین ارکان پر نازیبا جملے کسنے کیخلاف مذمتی قرارداد منظور
- پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکی ’متعصبانہ‘ رپورٹ کو مسترد کردیا
- جب سے چیف جسٹس بنا کسی جج نے مداخلت کی شکایت نہیں کی، قاضی فائز عیسیٰ
- چوتھا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
- سائفر کیس؛ مقدمہ درج ہوا تو سائفر دیگر لوگوں نے بھی واپس نہیں کیا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ
- ضلع خیبرمیں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک، دو ٹھکانے تباہ
- عمران خان کی سعودی عرب سے متعلق بیان پر شیر افضل مروت کی سرزنش
- چین: ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھنے والا 88 سالہ شہری
- یوٹیوب اپ ڈیٹ سے صارفین مسائل کا شکار
- بدلتا موسم مزدوروں میں ذہنی صحت کے مسائل کا سبب قرار
- چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا، صرف دو گاڑیاں رہ گئیں
- غزہ کی اجتماعی قبروں میں فلسطینیوں کو زندہ دفن کرنے کا انکشاف
- اسمگلنگ کا قلع قمع کرکے خطے کو امن کا گہوارہ بنائیں گے ، شہباز شریف
- پاکستان میں دراندازی کیلیے طالبان نے مکمل مدد فراہم کی، گرفتار افغان دہشتگرد کا انکشاف
- سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا
- موٹر وے پولیس اہل کار کو ٹکر مارنے والی خاتون جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ
سابق جج شوکت عزیز صدیقی کی برطرفی کیخلاف درخواست سماعت کیلیے مقرر
اسلام آباد: چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے برطرفی کے خلاف سابق جج شوکت عزیز صدیقی کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے برطرفی کے خلاف درخواست پر سماعت کے لیے لارجر بینچ تشکیل دے دیا ہے، جسٹس مشیر عالم کو پانچ رکنی بینچ کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے جب کہ جسٹس طارق مسعود، جسٹس اعجاز الااحسن، جسٹس مظہر عالم اور جسٹس سجاد علی شاہ بینچ کے ارکان میں شامل ہیں۔
لارجر بینچ 25 مارچ دوپہر ایک بجے برطرفی کے خلاف سابق جج شوکت عزیز صدیقی کی درخواست کی سماعت کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: شوکت عزیز صدیقی کی برطرفی کیخلاف اپیل سماعت کیلیے منظور
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے 21 فروری کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے سابق جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی برطرفی کے خلاف ان چیمبر اپیل سماعت کے لیے منظور کی تھی۔
11 اکتوبر 2018 کو ججز کے خلاف شکایات کی سماعت کرنے والی سپریم جوڈیشل کونسل کی سفارش پر جسٹس شوکت عزیز صدیقی کو عہدے سے برطرف کردیا گیا تھا۔
جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے برطرفی اور سپریم جوڈیشل کونسل کی رپورٹ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا تاہم رجسٹرار سپریم کورٹ نے ان کی درخواست پر اعتراضات عائد کئے تھے۔ شوکت عزیز صدیقی نے اعتراضات دور کرنے اور اپیل کی منظوری کے لیے درخواست دائر کی تھی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔