حکومت پنجاب کا ارکان اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے پر عملدرآمد روکنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک  بدھ 20 مارچ 2019
 تنخواہو ں میں اضافہ روکنے کے لئے قانونی پہلوؤں کاجائزہ لیا جائے گا، ذرائع۔ فوٹو: فائل

تنخواہو ں میں اضافہ روکنے کے لئے قانونی پہلوؤں کاجائزہ لیا جائے گا، ذرائع۔ فوٹو: فائل

لاہور: پنجاب حکومت نے اراکین اسمبلی کی تنخواہوں اور مراعات میں اضافے پر عملدرآمد روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق وزیراعلیٰ اور اراکین پنجاب اسمبلی کی تنخواہوں و مراعات میں اضافے کے معاملے پر حکومت پنجاب کا بڑا فیصلہ آیا ہے، اور صوبائی حکومت نے  تنخواہوں میں اضافے کے بل پر عملدرامد روکنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: تنخواہوں و مراعات میں اضافے کی سمری روک دی گئی

ذرائع کے مطابق تنخواہوں میں اضافہ روکنے کے لئے قانونی پہلوؤں کاجائزہ لیا جائے گا، اور قانونی راستہ تلاش کیا جائے گا کہ اسمبلی کے پاس کردہ بل پر  عملدرامد کیسے روکا جائے، وزیراعظم کی ہدایات کی روشنی میں حکومت پنجاب اقدامات اٹھائے گی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: وزیراعظم اور عثمان بزدار کی تنخواہوں میں اضافے پرگفتگو

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے پنجاب اسمبلی کے اراکین اور وزیراعلیٰ کی تنخواہوں میں اضافے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے گورنر پنجاب محمد سرور کو بل کی سمری پر دستخط کرنے سے روک دیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔