وزیراعظم سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس کی ملاقات

ویب ڈیسک  بدھ 20 مارچ 2019
وزیراعظم نے حالیہ کشیدگی کے دوران پاک فضائیہ کی کارکردگی کی تعریف کی۔ فوٹو: پی آئی ڈی

وزیراعظم نے حالیہ کشیدگی کے دوران پاک فضائیہ کی کارکردگی کی تعریف کی۔ فوٹو: پی آئی ڈی

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس کی ملاقات ہوئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم آفس میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آسٹاف سمیت تینوں مسلح افواج کے سربراہان آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، ایئرچیف مجاہد انور خان اور ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی جس میں ملک کی سیکیورٹی صورتحال اور پیشہ وارانہ امور پر بات کی گئی۔

نمائندہ ایکسپریس نیوز کے مطابق ملاقات میں سروسز چیفس نے وزیراعظم کو ملک کی زمینی، فضائی اور بحری بارڈر کی صورتحال سے آگاہ کیا اور پاک فوج کی صلاحیت اور تیاریوں سے متعلق بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی جب کہ وزیراعظم نے پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی کے دوران پاک فوج خاص طور پر پاکستان فضائیہ کی کارکردگی کی تعریف کی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔