امریکی ریاست ٹیکساس میں فائرنگ،4 افراد ہلاک،4 زخمی

ویب ڈیسک  جمعرات 8 اگست 2013
فائرنگ کے واقعات ڈیلاس اور ڈی سوٹو کے علاقوں میں رونما ہوئے۔فوٹو: فائل

فائرنگ کے واقعات ڈیلاس اور ڈی سوٹو کے علاقوں میں رونما ہوئے۔فوٹو: فائل

ٹیکساس: امریکی ریاست ٹیکساس میں فائرنگ کے 2 مختلف واقعات میں 4افراد ہلاک اور 4زخمی ہوگئے۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فائرنگ کا پہلا واقع ٹیکساس کے شہر ڈیلا س میں پیش آیا جب ایک شخص نے اپنی سابقہ محبوبہ کے گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک  ہو گئے۔جب اس شخص نے اپنی سابقہ گرل فرینڈ کو وہاں موجود نہ پایا وہ  اس کے دوسرے گھر گیا اور اپنی سابق محبوبہ کو پاکرپہلے توھماکا خیز مواد پھینکا اور اس کے بعد فائرنگ شروع کر دی  جس کے نتیجے میں مزید 2 مزید افراد ہلاک ہوگئے جب کہ ائرنگ کے دونوں واقعات میں 4 افراد زخمی بھی ہوئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔