جامعہ کراچی نے بی ایس سی کے نتائج کا اعلان کردیا

اسٹاف رپورٹر  جمعرات 8 اگست 2013
نتائج کے مطابق پہلی پوزیشن سرسید گورنمنٹ گرلز کالج کی طالبہ انعم نوراحمدبنت نوراحمدشیخ رول نمبر14226 نے 1292 نمبر لیکر حاصل کی۔ فوٹو: فائل

نتائج کے مطابق پہلی پوزیشن سرسید گورنمنٹ گرلز کالج کی طالبہ انعم نوراحمدبنت نوراحمدشیخ رول نمبر14226 نے 1292 نمبر لیکر حاصل کی۔ فوٹو: فائل

کراچی:  جامعہ کراچی کے شعبہ امتحانات نے بی ایس سی کے سالانہ امتحان 2012 کے نتائج کا اعلان کردیا۔

نتائج کے مطابق پہلی پوزیشن سرسید گورنمنٹ گرلز کالج کی طالبہ انعم نوراحمدبنت نوراحمدشیخ رول نمبر14226 نے 1292 نمبر لیکر، دوسری پوزیشن ، پی ای سی ایچ ایس گورنمنٹ کالج برائے خواتین کی طالبہ شکیلہ بشیر بنت بشیر احمد رول نمبر 14595 نے 1277 نمبر لے کراور تیسری پوزیشن ڈی جے سندھ گورنمنٹ سائنس کالج کی طالبہ صبیحہ یوسف بنت محمد یوسف رول نمبر14792 نے 1270 نمبر کے ساتھ حاصل کی امتحان میں3509 طلبہ شریک ہوئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔