میتھیو ویڈ نے ناقابل یقین کیچ تھام کو سب کو حیران کردیا

اسپورٹس ڈیسک  جمعرات 21 مارچ 2019
اس کیچ کو تھامنے کے بعد ہم میتھیو کو اب ’ سپرمین ‘ بھی کہہ کر پکارسکتے ہیں، کمنٹیٹر۔ فوٹو: فائل

اس کیچ کو تھامنے کے بعد ہم میتھیو کو اب ’ سپرمین ‘ بھی کہہ کر پکارسکتے ہیں، کمنٹیٹر۔ فوٹو: فائل

برسبین:  شیفلڈ شیلڈ میں میتھیو ویڈ نے ناقابل یقین کیچ تھام کر سب کو حیران کردیا۔

میتھیو ویڈ نے ناقابل یقین کیچ تھام کو سب کو حیران کردیا، یہ مجموعی طور پر وکٹ کے عقب میں موجود پلیئرز کی مشترکہ کاوش کا نتیجہ رہا،اس ویڈیو کو بھی سوشل میڈیا پر خوب سراہا جا رہا ہے۔

تسمانیہ کے فاسٹ بولر جیکسن برڈ نے نیوساؤتھ ویلز کے اوپنر ڈینئیل ہیوز کو برق رفتار گیند کی، جس پر وہ بیٹ کو چھونے کے بعد عقب میں گئی، دوسری سلپ میں موجود الیکس ڈولان کے ہاتھوں سے اچھلنے والی گیند میتھیو ویڈ نے اپنے بائیں جانب ڈائیو لگا کر قابو کرلی۔

https://twitter.com/crickettas/status/1108199967955382272

اس موقع پر کمنٹیٹر نے بھی اسے بہترین کیچز میں سے ایک گردانا، انھوں نے مزید کہا کہ اس کیچ کو تھامنے کے بعد ہم میتھیو کو اب ’ سپرمین ‘ بھی کہہ کر پکارسکتے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔