کسٹمز سے کلیئر کنسائنمنٹس میں بڑے پیمانے پر ٹیکس چوری کا انکشاف

احتشام مفتی  جمعرات 21 مارچ 2019
درآمدکنندہ کی جانب سے کروڑوں روپے کی ٹیکس چوری کی گئی۔فوٹو : فائل

درآمدکنندہ کی جانب سے کروڑوں روپے کی ٹیکس چوری کی گئی۔فوٹو : فائل

 کراچی:  ڈائریکٹوریٹ کسٹمز انٹیلیجنس کراچی نے محکمہ کسٹمز سے کلیئر ہونے والے کنسائنمنٹس میں ریونیو کی بڑے پیمانے پرچوری کا انکشاف کیا ہے۔

درآمدکنندہ کی جانب سے درآمدہ کپڑے کے کنسائنمنٹس کو ایس آراو نمبر1125کا ناجائزاستعمال کرتے ہوئے کلیئرنس حاصل کی گئی اوردرآمدکنندہ کی جانب سے کروڑوں روپے کی ٹیکس چوری کی گئی۔

ذرائع نے بتایا کہ میسرزایم اے ٹیکسٹائل کی جانب سے کاٹن بلنڈیڈ فیبرک ،کاٹن پولیئسٹر فیبرک، لیڈیزشرٹنگ اینڈسوٹنگ فیبرک ،کارٹن ،ایمبرائیڈری، پولیئسٹرایمبرائیڈری ،پولیئسٹرپیلی،ویلویٹ فیبرک کا کنسائنمنٹ درآمدکیاگیاجس کی کلیئرنس کے لیے ترغیبی ایس آراو نمبر 1125 سے ناجائزفائدہ اٹھاتے ہوئے 31لاکھ مالیت کے ٹیکسزکی چوری کی گئی۔

مذکورہ کنسائنمنٹ کسٹمز اپریزمنٹ ویسٹ سے کلیئرکرائی گئی تھی جسے خفیہ معلومات کی بنیاد پر ڈائریکٹوریٹ کسٹمز انٹیلی جنس کراچی کے حکام نے روک کر اس کی جانچ پڑتال کی تواس بات کا انکشاف ہواکہ درآمدکنندہ نے غلط بیانی کرتے ہوئے ایس آراو1125کے تحت مذکورہ کنسائنمنٹ کلیئرکروایا حالانکہ درآمدکنندہ ایس آراونمبر1125 کے تحت ترغیبات حاصل کرنے کااہل نہیں ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔