آصف علی زرداری کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات

ویب ڈیسک  جمعرات 21 مارچ 2019
حکومت نیشنل ایکشن پلان پرعملدرآمد میں سنجیدہ نہیں، مولانا فضل الرحمان: فوٹو: فائل

حکومت نیشنل ایکشن پلان پرعملدرآمد میں سنجیدہ نہیں، مولانا فضل الرحمان: فوٹو: فائل

 اسلام آباد: سابق صدرآصف علی زرداری نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی جس میں سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق جے یوآئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائش گاہ پرسابق صدرآصف علی زرداری نے ملاقات کی۔ اس موقع پر ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا اوردونوں رہنماؤں نے حکومت کی کارکردگی پرعدم اطمینان کا اظہارکیا۔

مولانا فضل الرحمان نے پیپلزپارٹی کے کارکنوں پرتشدد اورگرفتاریوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ نیب کی کارروائیاں احتساب نہیں بلکہ سیاسی انتقام کے لئے ہورہی ہیں، حکمرانوں میں گلی اورمحلہ چلانے کی اہلیت نہیں وہ ملک کیسے چلاسکتے ہیں جب کہ حکومت نیشنل ایکشن پلان پرعملدرآمد میں سنجیدہ نہیں۔

سابق صدرآصف زرداری نے کہا کہ حکومت عوام کوریلیف دینے میں مکمل طورپرناکام ہوگئی ہے اور اپوزیشن کے خلاف انتقامی کارروائیوں میں مصروف ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔