پی سی بی نے حنیف محمد کو علاج میں ہر ممکن تعاون کی پیشکش کردی

اسپورٹس رپورٹر  جمعرات 8 اگست 2013
نگراں چیئرمین نجم سیٹھی نے سابق ٹیسٹ کرکٹر کو بھجوائے جانے والے پیغام میں ان کی جلد صحتیابی کیلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔فوٹو: فائل

نگراں چیئرمین نجم سیٹھی نے سابق ٹیسٹ کرکٹر کو بھجوائے جانے والے پیغام میں ان کی جلد صحتیابی کیلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔فوٹو: فائل

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق کپتان حنیف محمد کو علاج میں ہر ممکن تعاون کی پیشکش کردی۔

نگراں چیئرمین نجم سیٹھی نے سابق ٹیسٹ کرکٹر کو بھجوائے جانے والے پیغام میں ان کی جلد صحتیابی کیلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے، انھوں نے کہاکہ  لٹل ماسٹر نے اپنے دور میں ویسٹ انڈیز کے مہلک بولنگ اٹیک کا  جس بہادری سے سامنا کیا اس کی یادیں آج بھی تازہ ہیں، انگلینڈ میں ان کی کامیاب سرجری کا سن کر خوشی ہوئی، امید ہے کہ حنیف محمد جلد مکمل صحتیاب ہوکر اپنے  لاکھوں  پرستاروں کے درمیان واپس آئیں گے،نجم سیٹھی  نے علاج کے سلسلے میں ہر ممکن تعاون کی بھی پیشکش کی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔