پی پی پی کے غلام قادر چانڈیو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی سندھ کے چیئرمین منتخب

ویب ڈیسک  جمعرات 21 مارچ 2019
سندھ اسمبلی میں اپوزیشن کا احتجاج کسی کام نہ آسکا، فوٹو: فائل

سندھ اسمبلی میں اپوزیشن کا احتجاج کسی کام نہ آسکا، فوٹو: فائل

کراچی: سندھ اسمبلی میں اپوزیشن کے احتجاج کے باوجود پیپلزپارٹی کے غلام قادر چانڈیو کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین منتخب کرلیا گیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق سندھ اسمبلی میں اپوزیشن کا احتجاج کسی کام نہ آسکا اور پی پی پی کے رکن اسمبلی کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین منتخب کرلیا گیا ہے، پبلک اکاؤنٹس کے پہلے اجلاس میں فریال تالپور، گھنور خان ایسران ، عبدالکریم سومرو اور غلام قادر چانڈیو سمیت دیگر ارکان شریک ہوئے، جب کہ مشیر اطلاعات و قانون مرتضی وہاب نے اجلاس میں خصوصی شرکت کی۔

ارکان نے پیپلزپارٹی کے غلام قادر چانڈیو کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین منتخب کرلیا۔ غلام قادر کو پی اے سی چیئرمین منتخب ہونے پر اجلاس میں شریک ارکان نے مبارک باد پیش کی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔