کنٹرول لائن پر تنازع کا خمیازہ کشمیری بھگت رہے ہیں، میر واعظ عمر فاروق

آن لائن  جمعـء 9 اگست 2013
یمتی جانوں کاضیاع روکنے کیلئے کشمیرسمیت تمام متنازعہ مسائل کے حل کیلیے سازگارماحول ناگزیرہے، میر واعظ عمر فاروق۔  فوٹو: اے پی پی/فائل

یمتی جانوں کاضیاع روکنے کیلئے کشمیرسمیت تمام متنازعہ مسائل کے حل کیلیے سازگارماحول ناگزیرہے، میر واعظ عمر فاروق۔ فوٹو: اے پی پی/فائل

سرینگر:  کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق نے پاکستان اور بھارت کے درمیان سرحدی کشیدگی کو دونوں ممالک کے تعلقات کیلیے نقصان دہ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ اس صورتحال کا سب سے زیادہ خمیازہ کشمیری عوام کو بھگتنا پڑرہا ہے۔

بازار مسجد بہوری کرل میں اجتماع سے خطاب کے دوران انہوں نے کہاکہ حریت کانفرنس اس مرحلے میں ایک بار پھر دونو ں ممالک پر زوردیتی ہے کہ سرحدوں پر موجود فوجی تناؤ میں کمی کے ساتھ ساتھ آرپاررہنے والے کشمیریوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنائیں، سرحدی کشیدگی کے دوران پاکستان یا بھارت کے کسی فوجی کی ہلاکت ہمارے لیے ہمیشہ رنج وغم کاباعث رہی ہے اورہم نے بارہااس جانب توجہ مبذول کرانیکی کوشش کی کہ قیمتی جانوں کاضیاع روکنے کیلئے کشمیرسمیت تمام متنازعہ مسائل کے حل کیلیے سازگارماحول ناگزیرہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔