- ڈکیتی کے ملزمان سے رشوت لینے کا معاملہ؛ ایس ایچ او، چوکی انچارج گرفتار
- کراچی؛ ڈاکو دکاندار سے ایک کروڑ روپے نقد اور موبائل فونز چھین کر فرار
- پنجاب پولیس کا امریکا میں مقیم شہباز گِل کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
- سنہری درانتی سے گندم کی فصل کی کٹائی؛ مریم نواز پر کڑی تنقید
- نیویارک ٹائمز کی اپنے صحافیوں کو الفاظ ’نسل کشی‘،’فلسطین‘ استعمال نہ کرنے کی ہدایت
- پنجاب کے مختلف شہروں میں ضمنی انتخابات؛ دفعہ 144 کا نفاذ
- آرمی چیف سے ترکیہ کے چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات، دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
- مینڈھے کی ٹکر سے معمر میاں بیوی ہلاک
- جسٹس اشتیاق ابراہیم چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ تعینات
- فلاح جناح کی اسلام آباد سے مسقط کیلئے پرواز کا آغاز 10 مئی کو ہوگا
- برف پگھلنا شروع؛ امریکی وزیر خارجہ 4 روزہ دورے پر چین جائیں گے
- کاہنہ ہسپتال کے باہر نرس پر چھری سے حملہ
- پاکستان اور نیوزی لینڈ کا پہلا ٹی ٹوئنٹی بارش کی نذر ہوگیا
- نو منتخب امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا
- تعصبات کے باوجود بالی وڈ میں باصلاحیت فنکار کو کام ملتا ہے، ودیا بالن
- اقوام متحدہ میں فلسطین کی مستقل رکنیت؛ امریکا ووٹنگ رکوانے کیلیے سرگرم
- راولپنڈی میں گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث گینگ کا سرغنہ گرفتار
- درخشاں تھانے میں ملزم کی ہلاکت؛ انکوائری رپورٹ میں سابق ایس پی کلفٹن قصور وار قرار
- شبلی فراز سینیٹ میں قائد حزب اختلاف نامزد
- جامعہ کراچی ایرانی صدر کو پی ایچ ڈی کی اعزازی سند دے گی
پی آئی اے کا ایم بی اے ڈگری رکھنے والے ملازمین کو ترقی دینے کا فیصلہ
کراچی: پاکستانی قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کے ایم بی اے ڈگری رکھنے والے ملازمین کو ترقی دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
پاکستان قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کے ماسٹر آف بزنس ایڈ منسٹریشن (ایم بی اے) ڈگری رکھنے والے ملازمین کے لیے خوشخبری یہ ہے کہ انہیں پی آئی اے ایڈمن آرڈر 2009ء کے تحت اگلے گروپ میں ترقی دینے کے لیے فیصلہ کیا گیا ہے اور یہ ترقی ٹیسٹ اور انٹرویو پاس کرنے سے مشروط کی گئی ہے۔
پی آئی اے ذرائع کے مطابق ایم بی اے ڈگری ہولڈر ملازمین متعلقہ اسٹیشن مینیجرز اور مینیجرز کو اپنا ڈیٹا فراہم کریں گے جس کے بعد ملازمین کو اگلے گروپ میں ترقیاں دینے کے لیے ٹیسٹ دینا ہوگا جب کہ ایم بی اے ڈگری ہولڈر ملازمین کا ٹیسٹ آئی بی اے سے کرایا جائے گا۔
پی آئی اے ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ٹیسٹ پاس کرنے والے ملازمین کا اگلے گروپ میں ترقی کے لیے پی آئی اے بورڈ انٹرویو لے گا، انٹرویو پاس کرنے والے ملازمین کو اگلے گروپ میں ترقی دی جائے گی جب کہ اسٹیشن منیجرز متعلقہ ایچ آر یونٹس کو کل تک ایم بی اے کی ڈگری والے ملازمین کا ڈیٹا فراہم کرنے کے احکامات بھی جاری کر دیئے گئے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔