پی آئی اے کا ایم بی اے ڈگری رکھنے والے ملازمین کو ترقی دینے کا فیصلہ

ویب ڈیسک  جمعرات 21 مارچ 2019
اگلے گروپ میں ترقی ٹیسٹ اور انٹرویو پاس کرنے سے مشروط کی گئی ہے، پی آئی اے ذرائع۔ فوٹو: فائل 

اگلے گروپ میں ترقی ٹیسٹ اور انٹرویو پاس کرنے سے مشروط کی گئی ہے، پی آئی اے ذرائع۔ فوٹو: فائل 

 کراچی: پاکستانی قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کے ایم بی اے ڈگری رکھنے والے ملازمین  کو ترقی دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پاکستان قومی ایئر لائن  (پی آئی اے) کے ماسٹر آف بزنس ایڈ منسٹریشن (ایم بی اے) ڈگری رکھنے والے ملازمین کے لیے خوشخبری یہ ہے کہ انہیں پی آئی اے ایڈمن آرڈر 2009ء کے تحت اگلے گروپ میں ترقی دینے کے لیے فیصلہ کیا گیا ہے اور یہ ترقی ٹیسٹ اور انٹرویو پاس کرنے سے مشروط کی گئی ہے۔

پی آئی اے ذرائع کے مطابق ایم بی اے ڈگری ہولڈر ملازمین متعلقہ اسٹیشن مینیجرز اور مینیجرز کو اپنا ڈیٹا فراہم کریں گے جس کے بعد ملازمین کو اگلے گروپ میں ترقیاں دینے کے لیے ٹیسٹ دینا ہوگا جب کہ ایم بی اے ڈگری ہولڈر ملازمین کا ٹیسٹ آئی بی اے سے کرایا جائے گا۔

پی آئی اے ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ٹیسٹ پاس کرنے والے ملازمین کا اگلے گروپ میں ترقی کے لیے پی آئی اے بورڈ انٹرویو لے گا، انٹرویو پاس کرنے والے ملازمین کو اگلے گروپ میں ترقی دی جائے گی جب کہ اسٹیشن منیجرز متعلقہ ایچ آر یونٹس کو کل تک ایم بی اے کی ڈگری والے ملازمین کا ڈیٹا فراہم کرنے کے احکامات بھی جاری کر دیئے گئے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔