سپر فٹ رہنے کے لیے ہاکی پلیئرز کو خصوصی لیکچر

میاں اصغر سلیمی / اسپورٹس رپورٹر  جمعرات 8 اگست 2013
پاکستان ہاکی ٹیم مینجمنٹ نے کھلاڑیوں کو عید کے موقع پر خودکو سپر فٹ رکھنے کیلیے خصوصی ہدایات دے دیں۔ فوٹو: فائل

پاکستان ہاکی ٹیم مینجمنٹ نے کھلاڑیوں کو عید کے موقع پر خودکو سپر فٹ رکھنے کیلیے خصوصی ہدایات دے دیں۔ فوٹو: فائل

لاہور: پاکستان ہاکی ٹیم مینجمنٹ نے کھلاڑیوں کو عید کے موقع پر خودکو سپر فٹ رکھنے کیلیے خصوصی لیکچر دیا۔

کیمپ کے اختتام سے قبل کوچ اختر رسول نے پلیئرز کے اہلخانہ کو فون کر کے متوازن غذا کا خیال رکھنے کی ہدایات دیں۔اختر رسول نے کہاکہ ورلڈ ہاکی سیریز میں ناکامی کے بعد ورلڈ کپ تک براہ راست رسائی کیلیے ایشیا کپ ہی واحد راستہ بچا ہے، قومی کھیل کے وسیع تر مفاد کیلیے درخواست ہے کہ چھٹیوں کے دوران پلیئرز کو پی ایچ ایف فٹنس پلان پر سخت سے عمل کرائیں۔

اختر رسول نے ٹیلیفونک گفتگو میں اہل خانہ سے درخواست کی کہ وہ چاہتے ہیں کہ جس طرح پلیئرزکیمپ سے جارہے ہیں اسی طرح جب گھروں سے لوٹیں تو سپر فٹ ہوں، اس سارے عمل میں آپ کا بہت عمل دخل ہوگا، ملکی مفاد کیلیے یہ ان کا فرض بھی ہے۔ مزید معلوم ہوا ہے کہ 25 جولائی کو انگلینڈ سے آ کر کیمپ کو جوائن کرنے والے سابق کپتان و نیوٹریشنسٹ رانا غضنفر علی نے بھی کھلاڑیوں کو متوازن غذا کے حوالے سے خصوصی لیکچر دیا،انھوں نے متوازن غذا کے حوالے سے مفید ٹپس دیں۔ یاد رہے کہ کیمپ میں موجود کھلاڑی5روزہ وقفے کے بعد12اگست کو کیمپ دوبارہ جوائن کریں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔