چین سے 2 ارب 10 کروڑ ڈالر کی رقم 25 مارچ تک مل جائے گی، ترجمان وزارت خزانہ

ویب ڈیسک  جمعرات 21 مارچ 2019
 رقم 25 مارچ تک مرکزی بینک کے اکاؤنٹ میں جمع کروا لی جائے گی، ترجمان وزارت خزانہ۔ فوٹو: فائل

رقم 25 مارچ تک مرکزی بینک کے اکاؤنٹ میں جمع کروا لی جائے گی، ترجمان وزارت خزانہ۔ فوٹو: فائل

 اسلام آباد: ترجمان وزارت خزانہ ڈاکٹر خاقان حسن نجیب کا کہناہے کہ چین سے 2 ارب  10 کروڑ ڈالر کی رقم 25 مارچ تک مرکزی بینک کے اکاؤنٹ میں جمع کروا لی جائے گی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پیغام دیتے ہوئے ترجمان وزارت خزانہ ڈاکٹر حسن نجیب کا کہنا تھا کہ چین سے 2 ارب 10 کروڑ ڈالر کی رقم 25 مارچ تک مل جائے گی، جس کے تمام کارروائیاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

ترجمان وزارت خزانہ کا کہنا تھا کہ 2 ارب 10 کروڑ ڈالر کی رقم 25 مارچ تک مرکزی بینک کے اکاؤنٹ میں جمع کروا لی جائے گی، اور رقم کی سہولت کے حصول کے لئے ضابطے کی تمام کارروائیاں پوری کر لی گئی ہیں، رقم سے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ اور ادائیگیوں کے توازن میں استحکام کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔