- خواتین میں نشے کے استعمال کا رجحان تشویشناک حد تک بڑھنے لگا
- شکستوں کے بھنور میں پھنسی رائل چیلنجرز بنگلور کی ٹیم تنقید کی زد میں!
- دریائے سندھ پر 9 ارب کی لاگت سے پل کا منصوبہ 19 ارب خرچ ہونے کے باوجود ادھورا
- روٹی زائد قیمت بیچنے پر 7 نانبائی گرفتار، 68 پر جرمانے، 4 تنور سیل
- عمان میں اسکول وین سیلاب میں بہہ گئی؛ 17 ہلاکتیں
- بی ایل اے کے دہشتگردوں کو ایران سے پناہ اور بھرپور مدد حاصل
- نئے ٹرانسپورٹ پروجیکٹس رواں ماہ کے آخر میں شروع کر رہے ہیں، وزیر اطلاعات سندھ
- یاسمین راشد نے نواز شریف کی این اے 130 سے کامیابی کو چیلنج کردیا
- سونا مزید مہنگا ہوگیا، قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
- سعودی وزیر خارجہ کا دورۂ پاکستان پر امریکی مؤقف سامنے آگیا
- ایف بی آر ہیڈکوارٹر کا 18 گریڈ کا افسر راولپنڈی سے اغوا، ایک کروڑ تاوان طلب
- ٹی20 ورلڈکپ؛ بھارتی بورڈ کھلاڑیوں کی سہولیات کیلئے متحرک ہوگیا
- کیوں زبردستی الیکشن سے متعلق شکوک وشبہات بڑھا رہے ہیں؟ اسلام آباد ہائیکورٹ
- گوجرانوالہ سے لیگی ایم این اے کی کامیابی کالعدم، پی ٹی آئی امیدوار کامیاب
- 9 مئی کیسز میں وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا کے وارنٹ منسوخ، ضمانتیں منظور
- پی ٹی آئی کی کراچی میں جلسے کی درخواست، ڈپٹی کمشنر کو معاملہ حل کرنیکا حکم
- پی ایس ایل 10؛ چیئرمین پی سی بی نے ایونٹ کے انعقاد سے متعلق لب کشائی کردی
- اسٹاک ایکسچینج؛ ملکی تاریخ میں پہلی بار 71 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور
- آئی پی ایل؛ ٹی20 فارمیٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ بن گیا
- وزیراعظم سے سعودی وفد کی ملاقات، پی آئی اے سمیت کئی منصوبوں میں سرمایہ کاری پر گفتگو
کراچی میں ملزمان بھیک مانگنے والی خاتون سے بچہ چھین کر فرار
کراچی: بلدیہ ٹاؤن سعید آباد میں شیر خوار بچے کے اغوا کی انوکھی واردات میں موٹر سائیکل سوار ملزمان بھیک مانگنے والی خاتون سے اس کا لخت جگر چھین کر فرار ہوگئے۔
ایکسپریس کے مطابق سعید آباد کے علاقے بلدیہ ٹاؤن ٹیپو سلطان روڈ حیات بیٹری کی دکان کے قریب کمسن لڑکے کے اغوا کی انوکھی واردات میں موٹر سائیکل سوار ملزمان بھیک مانگنے والی خاتون سے اس کا کمسن بیٹا اغوا کر کے فرار ہوگئے۔
اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ امبرین زوجہ اویس رضا نے مدینہ کالونی پولیس کو بیان دیا ہے کہ وہ نواب کالونی اتحاد کالونی مکان نمبر 102 میں اپنی والدہ کے ہمراہ کرائے پر رہائش پذیر ہے، میرے شوہر ایکسیڈنٹ کی وجہ سے کام نہیں کرتا اور میں بھیک مانگ کر اپنے بچوں کا پیٹ پالتی ہوں۔
خاتون نے بتایا کہ 19 مارچ کو وہ رات نو سوا نو بجے کے قریب فٹ پاتھ پر بیٹھ کر بھیک مانگ رہی تھی کہ اس دوران موٹر سائیکل پر سوار 2 نوجوان جینز کی پینٹ اور ٹی شرٹ پہنے ہوئے تھے اور ایک نے ہیلمٹ بھی لگایا ہوا تھا۔ ایک نوجوان جو کہ سفید رنگ کی ٹی شرٹ پہنے ہوئے تھا اس نے میرے پاس آکر مجھے سو روپے دیئے اور کہاکہ 20 روپے کاٹ کر بقایا رقم واپس کرو، پھر کہا 50 روپے واپس کرو۔
خاتون کے مطابق نوجوان نے گود میں موجود میرے 9 ماہ کے بیٹے عمر رضا کو پیار کرنے کے بہانے اپنی گود میں لیا اور پیار کرتے ہوئے اچانک موٹر سائیکل کی جانب بھاگا اور اپنی ساتھی کے ہمراہ بیٹھ کر فرار ہوگیا جبکہ میں بھی اس کے پیچھے بھاگی اور اسے پکڑنے کی کوشش میں گرگئی۔
بعدازاں مدد گار 15 پولیس کو واقعے سے آگاہ کیا جس کے بعد پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی جبکہ بیٹے کو تلاش کیا اور ناکامی پر تھانے میں آئی جس پر مدینہ کالونی پولیس نے امبرین کے بیان پر اس کی مدعیت میں مقدمہ نمبر 98/19 بجرم دفعہ 363/34 کے تحت 2 نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان کے خلاف درج کرلیا گیا۔
مدعیہ امبرین کے شوہر اویس رضا نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ وہ 6 بچوں کا باپ ہے جبکہ اغوا کیے جانے والا عمر رضا سب سے چھوٹا تھا اور جس وقت اغوا کی واردات ہوئی ایک اور بیٹا بھی اپنی والدہ کے ہمراہ موجود تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جس مقام پر اغوا کی واردات ہوئی ہے وہاں پر لگے ہوئے کلوز سرکٹ کیمرے کی فوٹیج پولیس نے حاصل کرلی ہے اور اس کی مدد سے ملزمان کا سراغ لگانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں جبکہ پولیس اپنے ذرائع بھی استعمال کرتے ہوئے مغوی بچے کو بازیاب کرانے کی کوششوں میں مصروف ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔