کاروبار میں آسانی کا جائزہ لینے عالمی بینک کا جائزہ مشن پاکستان پہنچ گیا

ارشاد انصاری  جمعـء 22 مارچ 2019
شعبوں میں کاروبار کو آپریشنل بنانے کیلئے این او سی کے اجراء سے متعلق درکار پروسیجر کا جائزہ جائزہ لے گا۔ فوٹو:فائل

شعبوں میں کاروبار کو آپریشنل بنانے کیلئے این او سی کے اجراء سے متعلق درکار پروسیجر کا جائزہ جائزہ لے گا۔ فوٹو:فائل

 اسلام آباد:  ملک میں کاروبار کرنے میں آسانی(ایز آف ڈوئنگ بزنس)کا جائزہ لینے کیلئے عالمی بینک کا جائزہ مشن 9 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گیا ہے۔

’’ایکسپریس‘‘کو دستیاب دستاویز کے مطابق عالمی بینک کا جائزہ مشن پاکستان کے ترجیحی شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے اور ان شعبوں میں کاروبار کو آپریشنل بنانے کیلئے این او سی کے اجراء سے متعلق درکار پروسیجر کا جائزہ جائزہ لے گا۔

ترجیحی شعبوں میں سرمایہ کاری اور کاروبار کو سہل بنانے و سرمایہ کاروں کو سہولیات کی فراہمی کیلئے درکار پروسیجر پر غور ہوگا اور ان قواعدو اور روسیجرز کی نشاندہی کی جائے گی جن کو ختم کرنے سے کاروبار میں آسانیاں پیدا ہونگی اور سرمایہ کاروں کو سہولت ملے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔