سی پیک منصوبوں سے پاکستانی معیشت کی 3.50 فی صد نمو ہو گی، شہزاد دادا

اسٹاف رپورٹر  جمعـء 22 مارچ 2019
یوآن میں ترسیلات زر کے علاوہ سرمایہ کاروں کو سہولتیں فراہم کی جائیں گی، سی ای او اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک پاکستان۔ فوٹو: فائل

یوآن میں ترسیلات زر کے علاوہ سرمایہ کاروں کو سہولتیں فراہم کی جائیں گی، سی ای او اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک پاکستان۔ فوٹو: فائل

 کراچی: اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک پاکستان کے سی ای او شہزاد دادا نے کہا ہے کہ پاک چین راہداری منصوبوں کی تکمیل اور آپریشنل ہونے سے پاکستان کی معیشت میں3اعشاریہ50فیصد نمو کا تخمینہ لگایاگیا ہے۔

اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک پاکستان کے سی ای او شہزاد دادا نے پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کہا کہ پاکستان اور چین کے مرکزی بینکوں کی سطح پر سواپ کرنسی کا معاہدہ ہے جس کے تحت 3ارب ڈالر کے مساوی چینی کرنسی یوآن اور 3ارب ڈالر کے مساوی پاکستانی روپیہ کی تجارت، یوآن میں ترسیلات زر کے علاوہ سرمایہ کاروں کو سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔

انھوں نے بتایا کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے حال ہی میں اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کو چینی کرنسی میں کلیئرنگ اور سیٹلمنٹ کی اجازت دی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔