سویا بین کی درآمدات 30 لاکھ ٹن سالانہ کی سطح پر پہنچ گئیں

احتشام مفتی  جمعـء 22 مارچ 2019
پاکستان میں گزشتہ 5 سال کے دوران سویابین کی ریکارڈ کھپت ہوئی۔ فوٹو: فائل

پاکستان میں گزشتہ 5 سال کے دوران سویابین کی ریکارڈ کھپت ہوئی۔ فوٹو: فائل

 کراچی: سویابین کی درآمدات کئی گنابڑھ کر 30 لاکھ ٹن سالانہ کی سطح پرپہنچ گئی۔

پاکستان میں گزشتہ 5 سال کے دوران سویابین کی ریکارڈ کھپت ہوئی جس کے باعث سویابین کی درآمدات کئی گنابڑھ کر 30 لاکھ ٹن سالانہ کی سطح پرپہنچ گئی ہے۔ سویابین کا استعمال نہ صرف مرغیوں کی خوراک کی تیاری میں ہورہاہے بلکہ اس کے بیج سے تیل بھی نکالا جاتا ہے۔

سویابین کی درآمدکنندہ امریکی کمپنی کارگل پاکستان کے سربراہ عمران نصراﷲ نے ایکسپریس کوبتایا کہ پاکستان میں پولٹری سیکٹرکی نموکی سالانہ شرح10سے 15فیصدتک پہنچ گئی ہے جس سے اس امر کی نشاندہی ہوتی ہے کہ غذا میں مرغی کے گوشت کا استعمال بڑھ رہا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔