ن لیگ حکو مت میں ڈرون حملے رکنا ممکن نہیں، شاہ محمود قریشی

 جمعـء 9 اگست 2013
حکومت کی خارجہ پالیسی کسی سطح پر کا میاب ہوتی نظر نہیں آرہی،شاہ محمود قریشی  فوٹو: فائل

حکومت کی خارجہ پالیسی کسی سطح پر کا میاب ہوتی نظر نہیں آرہی،شاہ محمود قریشی فوٹو: فائل

لاہور: تحریک انصاف کے وائس چیئر مین شاہ محمو د قر یشی نے کہا ہے کہ ن لیگ کی حکو مت میں ڈرون حملوں کا خاتمہ ممکن نہیں، ملک کو پا رٹ ٹائم نہیں ’’فل ٹائم‘‘ وزیر خارجہ کی ضرورت ہے۔

پاک اور بھارت میں مذاکرات اور بارڈر پر کشیدگی کے حوالے سے حکو مت پارلیمنٹ کو بھی اعتماد میں لے، عمران خان کو دیوار کے ساتھ لگانے کی کوشش کر نیوالے اپنے ایجنڈے میں کا میاب نہیں ہونگے۔

جمعرات کو گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ نے ڈرون حملوں کو روکنے کیلیے کچھ کیا ہے اور نہ ہی حکومت کا خارجہ پالیسی کسی سطح پر کا میاب ہوتی نظر آرہی ہے، میں سمجھتاہوں کہ اگر ہم نے عالمی سطح پر مقدمہ لڑ نا ہے تو اس کیلیے فل ٹائم وزیر خارجہ پاکستان کی سب سے بڑی ضرورت ہے ورنہ پاکستان کیلیے مسائل میں کمی کی بجائے اضافہ ہو سکتا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان اور بھارت میں مذاکرات ہی تمام مسائل کا حل ہے مگر اس کیلیے ضروری ہے کہ بھارت بھی مذاکرات کے حوالے سے سنجیدگی کا مظاہرہ کر ے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔