اٹک میں مکان کی چھت گرنے سے 6 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک  جمعـء 22 مارچ 2019
واقعہ کے بعد امدادی اہلکاروں نے لاشوں کو باہر نکالا اور اسپتال منتقل کیا۔ فوٹو : فائل

واقعہ کے بعد امدادی اہلکاروں نے لاشوں کو باہر نکالا اور اسپتال منتقل کیا۔ فوٹو : فائل

اٹک: گاؤں اڑانگ میں مکان کی چھت گرنے سے 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اٹک کی یونین کونسل بولیانوال کے گاؤں اڑانگ میں مٹی کے بھرے کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ 6 افراد معجزاتی طور پر محفوظ رہے، واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد امدادی اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو باہر نکالا اور اسپتال منتقل کیا۔

جاں بحق ہونے والوں میں 30 سالہ شازیہ، اس کے دو بیٹے جن میں 8 سالہ عمر نواز اور 6 سالہ لطیف علی جب کہ 2 سالہ حنا، 34 سالہ عابدہ بی بی اور اس کی 4 سالہ بیٹی اقرا شامل ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔