افغانستان میں اہم مشن کے دوران 2 امریکی فوجی ہلاک ہوگئے، نیٹو

ویب ڈیسک  جمعـء 22 مارچ 2019
ہلاک ہونے والے امریکی فوج کے اہلکاروں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔ فوٹو : فائل

ہلاک ہونے والے امریکی فوج کے اہلکاروں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔ فوٹو : فائل

کابل: افغانستان میں ایک اہم مشن پر مامور امریکی فوج کی ٹیم کے 2 اہلکار ایک آپریشن کے دوران ہلاک ہوگئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان میں ایک اہم مشن کو پایہ تکمیل پہنچانے کے دوران 2 امریکی فوجی مارے گئے۔ یہ فوجی افغانستان میں ایک اہم مشن کی تکمیل کے دوران ہلاک ہوئے جس کی تفصیلات بتانے سے گریز کیا جا رہا ہے۔

مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کی جانب سے جاری بیان میں دونوں امریکی فوجیوں کی ہلاکت کے مقام اور وقت کی تفصیل نہیں بتائی گئی ۔ امریکی حکام کے اجازت کے بعد اگلے روز ہلاک فوجیوں کی شناخت ظاہر کردی جائے گی۔

افغان طالبان اور امریکا کے درمیان 17 سالہ افغان جنگ کے خاتمے کے لیے امن مذاکرات کے کئی دور قطر میں ہوچکے ہیں اور دونوں کے درمیان ایک اہم اور تاریخی معاہدے پر اتفاق کی راہ ہموار ہوگئی ہے تاہم نیٹو فورسز اور شدت پسند جنگجوؤں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ اب بھی جاری ہے جس میں رواں برس 4 امریکی فوجی مارے گئے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔