نیوزی لینڈ کی حکومت اور وزیراعظم کے جذبہ کی قدر کرتے ہیں، شہباز شریف

ویب ڈیسک  جمعـء 22 مارچ 2019
دنیا بالخصوص یورپ اور امریکہ کو نیوزی لینڈ کی پیروی کرنی چاہئے، قائد حزب اختلاف

دنیا بالخصوص یورپ اور امریکہ کو نیوزی لینڈ کی پیروی کرنی چاہئے، قائد حزب اختلاف

لاہور: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کی حکومت اور وزیراعظم کے جذبہ کی قدر کرتے ہیں جب کہ دنیا بالخصوص یورپ اور امریکہ کو نیوزی لینڈ کی پیروی کرنی چاہئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے نیوزی لینڈ کی وزیراعظم، حکومت اور عوام کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ نیوزی لینڈ کی تاریخ میں پہلی بار اذان جمعہ اور نماز جمعہ و خطبہ سرکاری ٹی وی پر براہ راست نشر کرنا نہایت متاثر کن جذبہ ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ ہم نیوزی لینڈ کی وزیراعظم، حکومت اور عوام کے جذبہ کی قدر اور تحسین کرتے ہیں، وزیراعظم محترمہ جاسینڈا آرڈرن کا طرز عمل پوری دنیا کے لئے روشن مثال ہے، یہ رویہ اور طرز عمل اپنا کر دنیا سے نفرتیں مٹائی جا سکتی ہیں، امن کا خواب شرمندہ تعبیر ہوسکتا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔