- درخشاں تھانے میں ملزم کی ہلاکت، سابق ایس پی کلفٹن براہ راست ملوث ہونے کا انکشاف
- شبلی فراز سینیٹ میں قائد حزب اختلاف نامزد
- جامعہ کراچی ایرانی صدر کو پی ایچ ڈی کی اعزازی سند دے گی
- خیبر پختونخوا میں بیوٹی پارلرز اور شادی ہالوں پر فکسڈ ٹیکس لگانے کا فیصلہ
- سعودی عرب میں قرآنی آیات کی بے حرمتی کرنے والا ملعون گرفتار
- سائنس دان سونے کی ایک ایٹم موٹی تہہ ’گولڈین‘ بنانے میں کامیاب
- آسٹریلیا کے سب سے بڑے کدو میں بیٹھ کر شہری کا دریا کا سفر
- انسانی خون کے پیاسے بیکٹیریا
- ڈی آئی خان میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے بچی سمیت 4 کسٹم اہلکار جاں بحق
- سینیٹر مشاہد حسین نے افریقا کے حوالے سے پاکستان کے پہلے تھنک ٹینک کا افتتاح کردیا
- گوگل نے اسرائیل کیخلاف احتجاج کرنے والے 28 ملازمین کو برطرف دیا
- آپریشن رجیم میں سعودی عرب کا کوئی کردار نہیں، عمران خان
- ملک کو حالیہ سیاسی بحران سے نکالنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت
- سعودی سرمایہ کاری میں کوئی لاپرواہی قبول نہیں، وزیراعظم
- ایرانی صدر کا دورہِ پاکستان اسرائیل کے پس منظر میں نہ دیکھا جائے، اسحاق ڈار
- کروڑوں روپے کی اووربلنگ کی جا رہی ہے، وزیر توانائی
- کراچی؛ نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ سے 7بچوں کا باپ جاں بحق
- پاک بھارت ٹیسٹ سیریز؛ روہت شرما نے دلچسپی ظاہر کردی
- وزیرخزانہ کی امریکی حکام سے ملاقات، نجکاری سمیت دیگرامورپرتبادلہ خیال
- ٹیکس تنازعات کے سبب وفاقی حکومت کے کئی ہزار ارب روپے پھنس گئے
یوم پاکستان کی تقریب میں حریت رہنماؤں کو مدعو کرنا بھارت کو ہضم نہ ہو سکا
نئی دلی: بھارت نے حریت رہنماؤں کو مدعو کرنے پر روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی دلی میں یوم پاکستان کی تقریب کے بائیکاٹ کا عندیہ دے دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مودی سرکار نے یوم پاکستان کی مناسبت سے نئی دلی میں پاکستان ہائی کمیشن میں ہونے والی تقریب کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے۔ جنگی جنون میں مبتلا مودی سرکار نے تقریب کے بائیکاٹ کا فیصلہ حریت رہنماؤں کو مدعو کرنے کے ردعمل میں کیا ہے۔
نئی دلی میں پاکستان ہائی کمیشن میں یوم پاکستان کی مناسبت سے ہونے والی تقریب میں بھارت کے سرکاری حکام، تمام سیاسی جماعتوں بشمول کشمیر حریت تنظیموں کے رہنماؤں کو بھی مدعو کیا گیا ہے اور یہ سفارتی روایت قیام پاکستان سے تاحال کامیابی کے ساتھ جاری ہیں۔
تاہم اس بار بھارت میں ہونے والے الیکشن میں ہندو ووٹرز کی ہمدردی حاصل کرنے کے لیے مودی سرکار اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے اور سفارتی آداب کو بالائے طاق رکھتے ہوئے یوم پاکستان کی تقریب کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے جو مودی سرکار کی حالیہ انتخابات میں متوقع شکست پر جھنجھلاہٹ کی عکاس ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔