گھانا میں تیز رفتار مسافر بسوں کے درمیان ہولناک تصادم، 60 افراد ہلاک

ویب ڈیسک  جمعـء 22 مارچ 2019
دونوں بسوں میں مجموعی طور پر 100 سے زائد مسافر سوار تھے۔ فوٹو : ٹویٹر

دونوں بسوں میں مجموعی طور پر 100 سے زائد مسافر سوار تھے۔ فوٹو : ٹویٹر

اکرا: افریقی ملک گھانا میں تیز رفتار مسافر بسوں کے درمیان ہول ناک تصادم کے نتیجے میں 60 افراد ہلاک ہوگئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق مغربی افریقی ملک گھانا کے دارالحکومت سے 250 میل دور کیٹامپو کے علاقے میں مخالف سمت سے آنے والی دو مسافر بسیں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں 60 افراد ہلاک متعدد زخمی ہوگئے۔

دونوں بسوں میں مجموعی طور پر 100 سے زائد مسافر سوار تھے، زیادہ تر ہلاکتیں تصادم کے بعد ایک بس میں آگ لگ جانے کے باعث ہوئیں۔ ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے مسافروں کو بس سے نکال کر قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں 4 زخمیوں کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

Ghana 2

افریقی ملک گھانا میں روڈ حادثے کا یہ پہلا واقعہ نہیں، روزانہ اوسطاً 6 افراد گھانا میں روڈ ایکسیڈنٹ کا شکار بن جاتے ہیں۔ ان حادثات کی وجہ گاڑیوں کی ناگفتہ بہ حالت کے علاوہ غیر تربیت یافتہ ڈرائیورز اور بے ہنگم ٹریفک بھی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔