خیبرپختون خوا کے مختلف اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے

ویب ڈیسک  جمعـء 22 مارچ 2019
زلزلے کی گہرائی 220 کلومیٹر تھی، زلزلہ پیما مرکز: فوٹو: فائل

زلزلے کی گہرائی 220 کلومیٹر تھی، زلزلہ پیما مرکز: فوٹو: فائل

پشاور: سوات، چترال، مالاکنڈ اور دیر سمیت صوبائی دارالحکومت میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبرپختون خوا کے مختلف اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کے شدت 4 اعشاریہ 9 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کے جھٹکے اس قدر شدید تھے کہ لوگوں  میں خوف و ہراس پھیل گیا، اور لوگ کلمہ طیبہ کے وارد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کے جھٹکے پشاور، دیر، چترال، مالا کنڈ اور سوات کے گردونواح میں محسوس کئے گئے، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4 اعشاریہ 9 اور زیرزمین اس کی گہرائی 220 کلومیٹر تھی جب کہ زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ بتایا جاتا ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔