- حماس نے غزہ میں قید اسرائیلی یرغمالی کی نئی ویڈیو جاری کردی
- جامعہ کراچی میں قائم یونیسکو چیئرکے ڈائریکٹر ڈاکٹراقبال چوہدری سبکدوش
- تنزانیہ میں طوفانی بارشیں؛ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 155 افراد ہلاک
- ججز کو دھمکی آمیز خطوط؛ سپریم کورٹ کا لارجر بینچ 30 اپریل کو سماعت کریگا
- متحدہ عرب امارات کی مارکیٹ میں پاکستانی گوشت کی طلب بڑھ گئی
- زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے 9 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی
- فوج سے کوئی اختلاف نہیں، ملک ایجنسیز کے بغیر نہیں چلتے، سربراہ اپوزیشن گرینڈ الائنس
- ملک کے ساتھ بہت تماشا ہوگیا، اب نہیں ہونے دیں گے، فیصل واوڈا
- اگر حق نہ دیا تو حکومت گرا کر اسلام آباد پر قبضہ کرلیں گے، علی امین گنڈاپور
- ڈالر کی انٹر بینک قیمت میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں قدر گھٹ گئی
- قومی اسمبلی: خواتین ارکان پر نازیبا جملے کسنے کیخلاف مذمتی قرارداد منظور
- پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکی ’متعصبانہ‘ رپورٹ مسترد کردی
- جب سے چیف جسٹس بنا کسی جج نے مداخلت کی شکایت نہیں کی، چیف جسٹس فائز عیسیٰ
- چوتھا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ کا پاکستان کو 179 رنز کا ہدف
- سائفر کیس؛ مقدمہ درج ہوا تو سائفر دیگر لوگوں نے بھی واپس نہیں کیا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ
- ضلع خیبرمیں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک، دو ٹھکانے تباہ
- عمران خان کی سعودی عرب سے متعلق بیان پر شیر افضل مروت کی سرزنش
- چین: ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھنے والا 88 سالہ شہری
- یوٹیوب اپ ڈیٹ سے صارفین مسائل کا شکار
- بدلتا موسم مزدوروں میں ذہنی صحت کے مسائل کا سبب قرار
سونے کی فی تولہ قیمت 70 ہزار روپے سے بھی تجاوز کرگئی
کراچی: سونے کی فی تولہ قیمت میں 400 روپے اضافے کے ساتھ 70 ہزار 300 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچنے کے بعد 70 ہزار 300 روپے ہوگئی ہے، جب کہ فی 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 344 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 3 ڈالر کی کمی ہوئی جس کے بعد فی اونس سونے کی قیمت 1 ہزار 312 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی، تاہم کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت نے اڑان بھرلی، اور 400 روپے اضافے کے ساتھ فی تولہ سونے کی قیمت 70 ہزار 300 تک جا پہنچی، جب کہ فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 343 روپے اضافے کے ساتھ 60 ہزار 271 روپے ہوگئی۔
سونے کے برعکس چاندی کی قیمت میں کسی قسم کا اضافہ یا کمی نہیں ہوئی، اور فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 870 روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت745 روپے 88 پیسے پر مستحکم رہی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔