سونے کی فی تولہ قیمت 70 ہزار روپے سے بھی تجاوز کرگئی

ویب ڈیسک  جمعـء 22 مارچ 2019
فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 343 روپے اضافے کے ساتھ 60 ہزار 271 روپے ہوگئی۔ فوٹو: فائل

فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 343 روپے اضافے کے ساتھ 60 ہزار 271 روپے ہوگئی۔ فوٹو: فائل

کراچی: سونے کی فی تولہ قیمت میں 400 روپے اضافے کے ساتھ 70 ہزار 300 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچنے کے بعد 70 ہزار 300 روپے ہوگئی ہے، جب کہ فی 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 344 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 3 ڈالر کی کمی ہوئی جس کے بعد فی اونس سونے کی قیمت 1 ہزار 312 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی، تاہم کراچی، حیدرآباد،  سکھر، ملتان،  فیصل آباد،  لاہور،  اسلام آباد،  راولپنڈی،  پشاور اور کوئٹہ کی مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت نے اڑان بھرلی، اور 400 روپے اضافے کے ساتھ فی تولہ سونے کی قیمت 70 ہزار 300 تک جا پہنچی، جب کہ فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 343 روپے اضافے کے ساتھ 60 ہزار 271 روپے ہوگئی۔

سونے کے برعکس چاندی کی قیمت میں کسی قسم کا اضافہ یا کمی نہیں ہوئی، اور فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 870 روپے  اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت745 روپے 88 پیسے  پر مستحکم  رہی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔