- ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم کا پاکستان کو ون ڈے سیریز میں وائٹ واش
- کراچی میں ایرانی خاتون اول کی کتاب کی رونمائی، تقریب میں آصفہ بھٹو کی بھی شرکت
- پختونخوا سے پنجاب میں داخل ہونے والے دو دہشت گرد سی ٹی ڈی سے مقابلے میں ہلاک
- پاکستان میں مذہبی سیاحت کے وسیع امکانات موجود ہیں، آصف زرداری
- دنیا کی کوئی بھی طاقت پاک ایران تاریخی تعلقات کو متاثر نہیں کرسکتی، ایرانی صدر
- خیبرپختونخوا میں بلدیاتی نمائندوں کا اختیارات نہ ملنے پراحتجاج کا اعلان
- پشین؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں3 دہشت گرد ہلاک، ایک زخمی حالت میں گرفتار
- لاپتہ کرنے والوں کا تعین بہت مشکل ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان
- سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی کو سزا سنانے والے جج کے تبادلے کی سفارش
- فافن کی ضمنی انتخابات پر رپورٹ،‘ووٹوں کی گنتی بڑی حد تک مناسب طریقہ کار پر تھی’
- بلوچستان کے علاقے نانی مندر میں نایاب فارسی تیندوا دیکھا گیا
- اسلام آباد ہائیکورٹ کا عدالتی امور میں مداخلت پر ادارہ جاتی ردعمل دینے کا فیصلہ
- عوام کو ٹیکسز دینے پڑیں گے، اب اس کے بغیر گزارہ نہیں، وفاقی وزیرخزانہ
- امریکا نے ایران کیساتھ تجارتی معاہدے کرنے والوں کو خبردار کردیا
- قومی اسمبلی میں دوران اجلاس بجلی کا بریک ڈاؤن، ایوان تاریکی میں ڈوب گیا
- سوئی سدرن کے ہزاروں ملازمین کو ریگولرائز کرنے سے متعلق درخواستیں مسترد
- بہیمانہ قتل؛ بی جے پی رہنما کے بیٹے نے والدین اور بھائی کی سپاری دی تھی
- دوست کو گاڑی سے باندھ کر گاڑی چلانے کی ویڈیو وائرل، صارفین کی تنقید
- سائنس دانوں کا پانچ کروڑ سورج سے زیادہ طاقتور دھماکوں کا مشاہدہ
- چھوٹے بچوں کے ناخن باقاعدگی سے نہ کاٹنے کے نقصانات
ملک بھر میں یوم پاکستان ملی جوش و جذبے سے منایا گیا
ملک بھر میں یوم پاکستان ملی جوش و جذبے سے منایا گیا۔
ملک بھر میں آج قومی جوش و جذبے سے یوم پاکستان منایا گیا، یہ دن 23 مارچ 1940 کو آل انڈیا مسلم لیگ کے اجلاس میں منظور کی گئی قرارداد کی یاد میں منایا جاتا ہے جس کی روشنی میں برصغیر کے مسلمانوں نے اپنے لئے ایک علیحدہ وطن کے خواب کو شرمندہ تعبیر کیا۔ رواں برس آج کے دن کی اہمیت بھارتی جارحیت اور پاکستان کی جانب سے منہ توڑ جواب کے باعث دوچند ہوگئی ہے۔ آج کے دن کی مناسبت سے ملک کے تمام سرکاری اور نجی ریڈیو اسٹیشنز اور ٹی وی چینلز پر یوم پاکستان کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے خصوصی پروگرام نشر کیے گئے۔
توپوں کی سلامی اور ملکی بقا و سلامتی کی دعائیں
یوم پاکستان کی مناسبت سے دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31 جب کہ صوبائی دارالحکومتوں میں 21، 21 توپوں کی سلامی سے ہوا۔ مساجد میں نماز فجر کی ادائیگی کے بعد ملک کی بقا اور سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں، اس کے علاوہ ملک میں آباد دیگر اقلیتی برادریوں کی عبادت گاہوں میں دعائیہ تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔
انتہا پسندی اور دہشت گردی پر قابو پالیا
صدر پاکستان ڈاکٹرعارف علوی نے یوم پاکستان کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان نے انتہا پسندی اور دہشت گردی کے مسائل پر کامیابی سے قابو پالیا ہے تاہم ہمیں ملک کو سماجی اوراقتصادی لحاظ سے مستحکم بنانے کے لئے بھرپورکوششیں کرناہوں گی۔
آج کشمیری بھائیوں کوفراموش نہیں کرناچاہیے
یوم پاکستان کے موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت ایک ایسے معاشرے کے قیام کے لیے پُرعزم ہے جہاں ہرکوئی اپنی بہترین صلاحیتوں کے مطابق ملک کی سماجی واقتصادی ترقی میں اپناکرداراداکرسکے۔ انہوں نے کہاکہ قومی دن کے موقع پرہمیں اپنے ان کشمیری بھائیوں کوفراموش نہیں کرناچاہیے جو طویل عرصے سے بھارت کی ریاستی دہشت گردی کانشانہ بن رہے ہیں اورمصائب ومشکلات میں زندگی بسرکرنے پرمجبورہیں۔
مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی
یوم پاکستان کے موقع پر مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی۔ جس کے بعد مسلح افواج کی جانب سے پھول چرھائے گئے اور شاعر مشرق کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔
مرکزی تقریب ’مسلح افواج کی پریڈ‘
یوم پاکستان کی مناسبت سے سب سے اہم تقریب مسلح افواج کی پریڈ اسلام آباد میں ہوئی، جس میں صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی، وزیراعظم عمران خان مسلح افواج کے سربراہان اور دیگر اہم سیاسی، سماجی اور مذہبی شخصیات نے شرکت کی۔ یوم پاکستان کی پریڈ کے مہمان خصوصی ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد تھے جب کہ آذر بائیجان کے وزیر دفاع، بحرین کی فوج کے سربراہ، سلطنت آف عمان کے سرکاری عہدیداران بھی تقریب میں شریک تھے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔