- حماس نے غزہ میں قید اسرائیلی یرغمالی کی نئی ویڈیو جاری کردی
- جامعہ کراچی میں قائم یونیسکو چیئرکے ڈائریکٹر ڈاکٹراقبال چوہدری سبکدوش
- تنزانیہ میں طوفانی بارشیں؛ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 155 افراد ہلاک
- ججز کو دھمکی آمیز خطوط؛ سپریم کورٹ کا لارجر بینچ 30 اپریل کو سماعت کریگا
- متحدہ عرب امارات کی مارکیٹ میں پاکستانی گوشت کی طلب بڑھ گئی
- زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے 9 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی
- فوج سے کوئی اختلاف نہیں، ملک ایجنسیز کے بغیر نہیں چلتے، سربراہ اپوزیشن گرینڈ الائنس
- ملک کے ساتھ بہت تماشا ہوگیا، اب نہیں ہونے دیں گے، فیصل واوڈا
- اگر حق نہ دیا تو حکومت گرا کر اسلام آباد پر قبضہ کرلیں گے، علی امین گنڈاپور
- ڈالر کی انٹر بینک قیمت میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں قدر گھٹ گئی
- قومی اسمبلی: خواتین ارکان پر نازیبا جملے کسنے کیخلاف مذمتی قرارداد منظور
- پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکی ’متعصبانہ‘ رپورٹ مسترد کردی
- جب سے چیف جسٹس بنا کسی جج نے مداخلت کی شکایت نہیں کی، چیف جسٹس فائز عیسیٰ
- چوتھا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ کا پاکستان کو 179 رنز کا ہدف
- سائفر کیس؛ مقدمہ درج ہوا تو سائفر دیگر لوگوں نے بھی واپس نہیں کیا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ
- ضلع خیبرمیں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک، دو ٹھکانے تباہ
- عمران خان کی سعودی عرب سے متعلق بیان پر شیر افضل مروت کی سرزنش
- چین: ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھنے والا 88 سالہ شہری
- یوٹیوب اپ ڈیٹ سے صارفین مسائل کا شکار
- بدلتا موسم مزدوروں میں ذہنی صحت کے مسائل کا سبب قرار
کسٹم حکام کا غیرملکی ماڈل کی سزا میں اضافے کیلیے اپیل دائر کرنے کا فیصلہ
لاہور: سیشن عدالت سے منشیات اسمگلنگ کا جرم ثابت ہونے پر 8 سال 8 ماہ کی قید کی سزا پانے والی غیر ملکی ماڈل ٹریزا کی مشکلات کم نہ ہو سکیں، کسٹمز حکام نے آٹھ سال کی قید کی سزا اور شریک ملزم کی بریت کے ٹرائل کورٹ کے فیصلے کو لاہور ہائی کورٹ چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
ایکسپریس کے مطابق چیک ری پبلک سے تعلق رکھنے والی غیر ملکی ماڈل گرل ٹریزا سزا پانے کے بعد سینٹرل جیل کوٹ لکھپت چلی گئی ہے مگر کسٹمز کے وکیل اس سزا سے مطمئن نہیں اور انہوں نے سزا کم ہونے کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
سرکاری وکیل کے مطابق ملزمہ سے منشیات کی برآمدگی باقاعدہ ثابت ہوئی لیکن ٹریزا کو منشیات کے قانون کے مطابق سزا نہیں سنائی گئی، قانون کے مطابق ملزمہ کو کم از کم عمر قید کی سزا سنائی جانی چاہییے تھی۔ کسٹمز کے وکیل نے مقدمے کے شریک ملزم شعیب حفیظ کی بریت کو بھی ہائی کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
سرکاری وکیل کا موقف ہے کہ شریک ملزم کو ٹرائل کورٹ نے حقائق کے برعکس بری کیا، ٹرائل کورٹ کے فیصلے کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کرنے کے لیے سرکاری وکیل نے ٹرائل کورٹ کے حکم نامے کی نقول بھی حاصل کرلی ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔