کوئٹہ: مچھ میں سیکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن،6 مسلح افراد ہلاک،اسلحہ برآمد

ویب ڈیسک  ہفتہ 10 اگست 2013
سرچ آپریشن کے دوران بھاری اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔ فوٹو: فائل

سرچ آپریشن کے دوران بھاری اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔ فوٹو: فائل

کوئٹہ:  مچھ کے علاقے میں سیکورٹی فورسز کے  سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے ميں 6 افراد ہلاک ہو گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مچھ میں گزشہ دنوں پنجاب سے تعلق رکھنے والے 13 افراد کو بس سے اتار کر قتل کرنے کے بعد لیویزاور دیگر سیکورٹی فورسز نےعلاقے میں سرچ آپریشن کیا، آپریشن کے دوران سیکورٹی فورسز اور مسلح افراد کے درمیان شدید فائرنگ کا بھی تبادلہ ہوا جس میں 6 افراد ہلاک ہوئے۔ ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران سیکورٹی فورسز نے بھاری اسلحہ بھی اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔