القاعدہ کے علاقائی گروپوں سے اب بھی خطرہ ہے، باراک اوباما

ویب ڈیسک  ہفتہ 10 اگست 2013
 امریکاکوعام لوگوں کی جاسوسی میں کوئی دلچسپی نہیں، اوباما  فوٹو: رائٹرز/فائل

امریکاکوعام لوگوں کی جاسوسی میں کوئی دلچسپی نہیں، اوباما فوٹو: رائٹرز/فائل

واشنگٹن: امریکی صدرباراک اوباماکاکہناہے کہ القاعدہ کے علاقائی گروہ اب بھی امریکا کے لیے خطرہ ہیں۔

واشنگٹن میں نیوزکانفرنس کےدوران باراک اوباماکاکہناتھا کہ القاعدہ کےعلاقائی یونٹس اب بھی ایک خطرہ ہے لیکن مجموعی طورپرالقاعدہ کانیٹ ورک کمزورہوچکاہے،سیکیورٹی خدشات کی وجہ سےامریکی سفارت خانےبندکئےگئےہیں۔امریکی صدرکاکہناتھاکہ عسکریت پسندوں کونشانہ بنانےکےلئےانفرادی طورپرممالک کی صلاحیت مضبوط بناناچاہتےہیں۔

انہوں نےکہاکہ امریکا کوعام لوگوں کی جاسوسی میں کوئی دلچسپی نہیں،نگرانی کےعمل کوعوامی امنگوں کےمطابق بنائیں گے۔امریکی صدرنےکہاہے کہ ولادی میرپیوٹن کے صدر بنتے ہی روس کے ساتھ تعلقات میں سردمہری آئی ہے، سردجنگ کے زمانے میں صدرپیوٹن کےمؤقف سے ہمارے تعلقات مثبت سمت میں آگے نہیں بڑھ سکے،کیونکہ سوویت یونین کی تحلیل کےبعد تعلقات ہمیشہ سے کشیدہ رہے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔