سبزیوں کی برآمدات کیلیے کراچی میں جدید ترین کولڈ اسٹوریج کا افتتاح

بزنس رپورٹر  ہفتہ 23 مارچ 2019
منصوبہ ایجنسی برائے بین الاقوامی ترقی کی فنڈنگ سے چلنے والے ایگریکلچرل مارکیٹ ڈیولپمنٹ پروگرام کے تحت مکمل کیا گیا۔فوٹو: فائل

منصوبہ ایجنسی برائے بین الاقوامی ترقی کی فنڈنگ سے چلنے والے ایگریکلچرل مارکیٹ ڈیولپمنٹ پروگرام کے تحت مکمل کیا گیا۔فوٹو: فائل

 کراچی: سبزیوں کی برآمدات کیلیے امریکی امداد سے تعمیر ہونے والے کولڈ اسٹوریج کا افتتاح کر دیا گیا ہے۔

امریکی قونصل جنرل جو این ویگنر نے سبزیوں کے برآمد کنندگان کیلیے جدید ترین کولڈ اسٹوریج کا افتتاح کیا، اس موقع پر یو ایس ایڈ کے ڈائریکٹر برائے سندھ و بلوچستان مائیکل رائیشکیشن، پاکستان فروٹ اینڈ ویجیٹیبل ایسوسی ایشن (PFVA) کے چیئرمین اور پیٹرن انچیف وحید احمد اور پاکستان کے محکمہ پلانٹ پروٹیکشن کی ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر فلک ناز بھی موجود تھیں۔

واضح رہےکہ یہ منصوبہ امریکی ایجنسی برائے بین الاقوامی ترقی (USAID) کی فنڈنگ سے چلنے والے ایگریکلچرل مارکیٹ ڈیولپمنٹ (AMD) پروگرام کے تحت مکمل کیا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔