- وزیرداخلہ سے ایرانی سفیر کی ملاقات، صدرابراہیم رئیسی دورے سے متعلق تبادلہ خیال
- پختونخوا؛ صحت کارڈ پر دوائیں نہ ملنے پر معطل کیے گئے 15 ڈاکٹرز بحال
- لاہور؛ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو مارے گئے، ایک اہل کار شہید دوسرا زخمی
- پختونخوا؛ مسلسل بارشوں کی وجہ سے کئی اضلاع میں 30 اپریل تک طبی ایمرجنسی نافذ
- پختونخوا؛ سرکاری اسکولوں میں کتب کی عدم فراہمی، تعلیمی سرگرمیاں معطل
- موٹر وے پولیس کی کارروائی، کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد
- شمالی کوریا کا کروز میزائل لیجانے والے غیرمعمولی طورپربڑے وارہیڈ کا تجربہ
- پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹی20 آج کھیلا جائے گا
- بابر کو ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھنے کا مشورہ
- موبائل فون صارفین کی تعداد میں 37 لاکھ کی ریکارڈ کمی
- گیلپ پاکستان سروے، 84 فیصد عوام ٹیکس دینے کے حامی
- ایکسپورٹ فیسیلی ٹیشن اسکیم کے غلط استعمال پر 10کروڑ روپے جرمانہ
- معیشت2047 تک 3 ٹریلین ڈالر تک بڑھنے کی صلاحیت رکھتی ہے، وزیر خزانہ
- پٹرولیم ایکسپلوریشن اینڈ پروڈکشن کمپنیوں نے سبسڈی مانگ لی
- پاکستان کی سعودی سرمایہ کاروں کو 14 سے 50 فیصد تک منافع کی یقین دہانی
- مشرق وسطیٰ کی بگڑتی صورتحال، عالمی منڈی میں خام تیل 3 ڈالر بیرل تک مہنگا
- انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی پر محمد عامر کے ڈیبیو جیسے احساسات
- کُتا دُم کیوں ہلاتا ہے؟ سائنسدانوں کے نزدیک اب بھی ایک معمہ
- بھیڑوں میں آپس کی لڑائی روکنے کیلئے انوکھا طریقہ متعارف
- خواتین کو پیش آنے والے ماہواری کے عمومی مسائل، وجوہات اور علاج
اسلام آباد میں مارے جانے والے مبینہ خودکش حملہ آور کی شناخت ہو گئی، باپ اور 2 بھائی چنیوٹ سے گرفتار
چنیوٹ: اسلام آباد کے علاقے بارہ کہو میں نماز جمعہ کے دوران مسجد میں مارے جانے والے مبینہ خودکش حملہ آور کی شناخت کے بعد اس کے والد اور 2 بھائیوں کو چنیوٹ سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد کی سی آئی اے پولیس نے فنگر پرنٹس کی مدد سے مبینہ خودکش حملہ آور کی شناخت کی، مبینہ خودکش حملہ آوور کا نام ذکا اللہ ہے اور وہ چنیوٹ کا رہائشی تھا۔ شناخت کے بعد پولیس نے چنیوٹ کے نواحی علاقے بھوانہ کے گاؤں 239ج ب دلووالی میں کارروائی کرتے ہوئے ذکا اللہ کے والد محمد بخش اور 2 بھائیوں سمیع اللہ اور حاکم اللہ کو بھی گرفتار کر لیا۔ گاؤں کے رہائشیوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے ذکا اللہ کو گزشتہ ایک مہینے سے گاؤں میں نہیں دیکھا تھا۔
واضح رہے کہ بارہ کہو کے کیانی روڈ پر واقع ایک مسجد میں نماز جمعہ کے دوران خودکش حملہ آور نے مسجد میں گھسنے کی کوشش کی، حفاظت پر مامور افراد کی جانب سے روکنے پر اس نے فائرنگ کی جس سے دو افراد زخمی ہوگئے، اس موقع پر اس نے خودکش جیکٹ کے ذریعے دھماکے کی کوشش کی جو نہ پھٹ سکی اور جیکٹ میں آگ لگ گئی، اسی دوران سیکیورٹی پر معمور افراد نے حملہ آور پر فائرنگ کردی جس سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیاتھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔