پشاور میں گاڑی نہ روکنے پر پولیس نے فائرنگ کردی، نوجوان جاں بحق

ویب ڈیسک  ہفتہ 10 اگست 2013
نوجوان نے پولیس پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے کی کوشش کی، پولیس کا موقف۔ فوٹو: ایکسپریس

نوجوان نے پولیس پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے کی کوشش کی، پولیس کا موقف۔ فوٹو: ایکسپریس

پشاور: کوہاٹ روڈ پر پولیس نے گاڑی نہ روکنے پر فائرنگ کر دی جس سے ایک 20 سالہ نوجوان جاں بحق ہو گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نوجوان اپنی گاڑی میں بنوں سے پشاور آرہا تھا کہ متنی کے قریب پولیس نے اسے رکنے کا اشارہ کیا لیکن کار سوار نوجوان نے گاڑی نہیں روکی جس پر ناکہ بندی پر موجود اہلکاروں نے فائرنگ کر دی جس سے وہ جاں بحق ہو گیا۔ ہلاک ہونے والے 20 سالہ نوجوان کا تعلق ڈومیل بنوں سے ہے اور وہ قریبی رشتہ دار سے ملنے پشاور آرہا تھا ۔

متنی پولیس کا کہنا ہے کہ کارسوار نوجوان ناکہ بندی توڑتے ہوئے گاڑی سے اترا اور فائرنگ کرتا ہوا کھتیوں کی طرف بھاگا تاہم پولیس کی جوابی فائرنگ سے وہ ہلاک ہو گیا۔ پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے نوجوان سے پستول بھی برآمد کیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔