شوبز فنکار بھی ’’یوم پاکستان‘‘ کی خوشیوں میں شریک

زنیرہ ضیاء  ہفتہ 23 مارچ 2019
یوم پاکستان کے موقع پر شوبز فنکاروں نے پوری قوم کو مبارکباد کے پیغامات دئیے ہیں فوٹوفائل

یوم پاکستان کے موقع پر شوبز فنکاروں نے پوری قوم کو مبارکباد کے پیغامات دئیے ہیں فوٹوفائل

کراچی: یوم پاکستان کے موقع پر جہاں پوری قوم پاکستان کے رنگ میں رنگی نظر آرہی ہے وہیں شوبز فنکاروں نے بھی اس موقع پر پوری قوم کو مبارکباد کے پیغامات دئیے ہیں۔

ماہرہ خان

یوم پاکستان کے موقع پر پاکستان کی صف اول کی اداکارہ ماہرہ خان نے نہایت خوبصورت انداز میں پوری قوم کو مبارکباد دی۔ انہوں نے مشہور نظم ’’سوہنی دھرتی اللہ رکھے‘‘ کے اشعار اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کرائےاور پورے پاکستان کو یوم پاکستان کی مبارکباد دی۔ ان اشعار میں پاکستان سے محبت اورپاکستان کے لیے قربانی جذبہ بھرپور انداز میں جھلکتا ہے۔

اشعار کچھ یوں ہیں’’سوہنی دھرتی اللہ رکھے، قدم قدم آباد تجھے

تیرا ہر اک ذرہ ہم کو اپنی جان سے پیارا، تیرے دم سے شان ہماری تجھ سے نام ہمارا‘‘

ماہرہ خان نے پہلی بارانگریزی کے ساتھ اردو میں بھی ٹوئٹ کی۔

https://twitter.com/TheMahiraKhan/status/1109318612836339712

شان

پاکستان شوبز کے صف اول کے اداکار شان نے ویڈیو پیغام کے ذریعے تمام ہم وطنوں کو یوم پاکستان کی مبارکباد دی، انہوں نے دلوں کو گرمانے والا شعرپڑھا

’’رگوں میں دوڑتے پھرنے کے ہم نہیں ہیں قائل

جو وطن کی خاطر نہ ٹپکے، پھر لہو کیاہے، پاکستان زندہ باد‘‘

https://twitter.com/mshaanshahid/status/1109168297487073280

علی ظفر

نامور پاکستانی گلوکارو اداکار علی  ظفر نے یوم پاکستان کے موقع پر ملک سے محبت کے جذبے سے لبریز ملی نغمہ ’’جان دے دیں گے‘‘ریلیز کیاہے۔ اس ملی نغمے کے ذریعے انہوں نے پاکستان کے گمنام ہیروز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

فیصل قریشی

اداکار فیصل قریشی پاکستان کے ہر اہم موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرنا کبھی نہیں بھولتے، یوم پاکستان کے موقع پر بھی انہوں نے23 مارچ کے حوالے سے ایک خوبصورت تصویر شیئر کی اور پاکستان زندہ باد کا پیغام دیا۔

وینا ملک

اداکارہ وینا ملک نے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناحؒ کی ایک خوبصورت تصویر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کی اور بھارت کو پیغام دیا کہ’’بھارت کوئی قوم نہیں ہے اور نہ ہی کو ئی ملک ہے،  بلکہ یہ برصغیر ہے جہاں مختلف قومیتیں آباد ہیں۔‘‘

حمزہ علی عباسی

پاکستانی اداکارومیزبان حمزہ علی عباسی نے یوم پاکستان کی شاندار پریڈ کی تصویر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کی جس میں صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی، وفاقی وزیردفاع پرویز خٹک، وزیر اعظم پاکستان عمران خان اورملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد ایک ساتھ کھڑے ہیں انہوں نے اس تصویر کے ذریعے پیغام دیاکہ وہ تمام قوتیں جوپاکستان کو تنہا کرنا چاہتی ہیں دیکھ لیں، اس تقریب میں نہ صرف چین کی عسکری قوت موجود ہے بلکہ ترکی، سعودی عرب، آذربائیجان اورمسلم امہ کے قابل تعظیم رہنما مہاتیر محمد موجود ہیں جو اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان کو کوئی تنہا نہیں کرسکتا، اللہ اکبر!۔

https://twitter.com/iamhamzaabbasi/status/1109331736087982081

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔