مراکش میں بس کھائی میں گرنے سے 16 شاہی محافظ ہلاک

ویب ڈیسک  اتوار 11 اگست 2013
مراکش کے شاہی کارڈز کی بس کو حادثہ الحثیمیہ کے قریب پیش آیا۔ فوٹو: فائل

مراکش کے شاہی کارڈز کی بس کو حادثہ الحثیمیہ کے قریب پیش آیا۔ فوٹو: فائل

رباط: مراکش کے شاہ محمد ششم کی حفاظت پر مامور گارڈز کی بس کھائی میں گرنے سے 16 محافظ ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شاہی گارڈز ملک کے فرما روا شاہ محمد کے ایک دورے کی سیکیورٹی کی تیاری کے سلسلے میں ملک کے شمالی حصے کی جانب جارہے تھے کہ الحثیمیہ کے قریب بس  200میٹر گہری کھائی میں جا گری۔ حادثے کے نتیجے میں 16 سیکیورٹی گارڈز ہلاک جبکہ 42 زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو مختلف اسپتالوں میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

مراکشی حکام کا کہنا ہے کہ بس کو پیش آنے والے حادثے کی وجوہات کا تعین کیا جارہا ہے تاہم انہوں نے کسی بھی قسم کی دہشتگردی کو مسترد کردیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔