بھارتی فورسز کی سیالکوٹ اور کوٹلی سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ، پاکستان کا بھر پور جواب

ویب ڈیسک  اتوار 11 اگست 2013
 مقبوضہ کشمیر میں 5 بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد دونوں ممالک کے درمیان سرحدی کشیدگی میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا ہے۔ فوٹو : فائل

مقبوضہ کشمیر میں 5 بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد دونوں ممالک کے درمیان سرحدی کشیدگی میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا ہے۔ فوٹو : فائل

سیالکوٹ: بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورسز کی سیالکوٹ قور کوٹلی سیکٹر میں رینجرز چیک پوسٹ پر بلااشتعال فائرنگ کی ہے جس کے بعد پاکستان نے بھی بھرپور جواب دیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورس کے اہلکاروں نے آج صبح سیالکوٹ کے قریب ہیڈ مرالہ کے علاقہ پھکلیاں میں رینجرز کی چوکی کو نشانہ بنایا تاہم کسی بھی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ جس کے بعد پاکستان نے فائرنگ کا بھرپور جواب دیا ہے، فائرنگ کا تبادلہ اب بھی وقفے وقفے سے جاری ہے۔ سیالکوٹ سیکٹر پر فائرنگ کے بعد بھارتی فورسز کی جانب سے لائن آف کنٹرول کے نکیال سیکٹر میں بھی فائرنگ کرکے جنگ بندی کے معاہدے کی خلافورزی کی ہے ، یہاں بھی پہلے سے چاک و چوبند پاکستانی فوج نے بھر پور جواب دیا ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل لائن آف کنٹرول کے قریب مقبوضہ کشمیر میں عسکریت پسندوں کی فائرنگ سے 5 بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد دونوں ممالک کے درمیان سرحدی کشیدگی میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا ہے۔ 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔