کرکٹ اسٹارز کی جانب سے ’’یوم پاکستان‘‘ پر مبارکباد کے پیغامات

ویب ڈیسک  ہفتہ 23 مارچ 2019
کھلاڑیوں نے قوم کو یوم پاکستان پر مبارکباد کے پیغامات دئیے فوٹوفائل

کھلاڑیوں نے قوم کو یوم پاکستان پر مبارکباد کے پیغامات دئیے فوٹوفائل

کراچی: ملک بھر میں’’یوم پاکستان‘‘پورے جوش و جذبے سے منایاجارہا ہے اس موقع پر کھیل کے میدان سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے پوری قوم کو مبارکباد کے پیغامات دئیے ہیں۔

شاہد آفریدی

سابق قومی کرکٹر شاہد آفریدی نے یوم پاکستان کی مناسبت سے ایک ویڈیو شیئر کرائی ہے میں جس میں پاکستان کو صاف ستھرا رکھنے، دوستی اور امن کا پیغام دیا گیا ہے، ویڈیو کے پس منظر میں ملی نغمے کی خوبصورت دھن نے ویڈیو کو مزید شاندار بنادیاہے۔ اس ویڈیو کے ساتھ انہوں نے پاکستان زندہ باد کا پیغام دیا۔

شعیب ملک

سابق قومی کپتان شعیب ملک نے ٹوئٹر پر لکھا ’’یوم پاکستان مبارک ہو دوستو!‘‘۔

https://twitter.com/realshoaibmalik/status/1109388161690435585

شیب اختر

سابق پاکستانی فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے بانیان پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ اور علامہ محمد اقبال کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے لکھا کہ یہ ان کی کوششوں کا ہی نتیجہ ہے کہ ہم آج ایک آزاد ملک میں آزاد زندگی گزاررہے ہیں۔ آج یوم پاکستان کے موقع پر ہم ایک عہد کرتے ہیں کہ ہم سب مل کر پاکستان کی ترقی کے لیے کام کریں گے۔

محمد حفیظ

کرکٹر محمد حفیظ  کبھی بھی پاکستان کے اہم مواقعوں پر اپنے خیالات کا اظہار کرنا نہیں بھولتے، یوم پاکستان کے موقع پر بھی انہوں نے پوری پاکستانی قوم کو مبارکباد کا پیغام دیا۔

https://twitter.com/MHafeez22/status/1109328888553979905

سرفراز احمد

قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے خوش بخت سرفراز کی ٹوئٹ ری ٹوئٹ کی جس میں پاکستانی جھنڈے کی ایک خوبصورت تصویر کے ساتھ پاکستانیوں کو یوم پاکستان کی مبارکباد دی۔

وہاب ریاض

وہاب ریاض نے یوم پاکستان کے موقع پر نہایت جذباتی پیغام شیئرکراتے ہوئے لکھا ’’یوم پاکستان کی پریڈ‘‘ دیکھ کرنہ صرف میں جذباتی ہوگیا بلکہ مجھے اپنے پاکستانی ہونے پر نہایت فخر محسوس ہورہاہے، پاکستان پائندہ باد۔

https://twitter.com/WahabViki/status/1109338526468972544

کامران اکمل

قومی کرکٹر کامران اکمل نے پاکستانی جھنڈے کی خوبصورت تصویر شیئرکرائی جس میں قومی پرچم فضاؤں میں لہرارہاہے جب کہ ایک فوجی جوان جھنڈے کے ساتھ کھڑا ہے اور پوری قوم کو یوم پاکستان کی مبارکباد دی۔

حسن علی

قومی کرکٹر حسن علی نے یوم پاکستان کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا پاکستان کی کہانی جدوجہد اور کامیابیوں پر مبنی ہے، ہمارے عظیم رہنماؤں نے مشکل حالات میں جدوجہد جاری رکھی اور کامیابی حاصل کی، پاکستان زندہ باد۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔