بلوچستان کے امور کیلیے سردار یار محمد رند وزیراعظم کے معاون خصوصی مقرر

ویب ڈیسک  ہفتہ 23 مارچ 2019
کابینہ ڈویژن نے یار محمد رند کی تعیناتی کا نوٹی فیکیشن جاری کر دیا، فوٹو: فائل

کابینہ ڈویژن نے یار محمد رند کی تعیناتی کا نوٹی فیکیشن جاری کر دیا، فوٹو: فائل

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے بلوچستان اسمبلی کے رکن سردار یار محمد رند کو معاون خصوصی مقرر کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم نے سردار یار محمد رند کی معاون خصوصی تعیناتی کی منظوری دیدی، سردار یار محمد رند بلوچستان سے متعلق وزارت آبی وسائل اور وزارت پٹرولیم کے معاملات دیکھیں گے۔

کابینہ ڈویژن نے یار محمد رند کی تعیناتی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے، ان کے معاون خصوصی بننے کے بعد کابینہ ارکان کی تعداد بڑھ کر 43 ہوگئی ہے جب کہ وزیراعظم کے معاونین خصوصی کی تعداد 10 ہوگئی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔