لیستھ مالنگا کا آئندہ برس ورلڈ ٹی 20 کے بعد مختصر فارمیٹ سے رخصت ہونے کا اعلان

اسپورٹس ڈیسک  اتوار 24 مارچ 2019
ٹی 20 ورلڈ کپ تک کھیلنا چاہتا ہوں، اس کے بعد اپنے کیریئر کا اختتام کردوں گا، پیسر. فوٹو: فائل

ٹی 20 ورلڈ کپ تک کھیلنا چاہتا ہوں، اس کے بعد اپنے کیریئر کا اختتام کردوں گا، پیسر. فوٹو: فائل

کولمبو: سری لنکا کے اسپیڈ اسٹار لسیتھ مالنگا نے آئندہ برس آسٹریلیا میں شیڈول ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ کے بعد کھیل کو الوداع کہنے کا اعلان کردیا۔ 

لسیتھ مالنگا نے آئندہ برس آسٹریلیا میں شیڈول ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ کے بعد کھیل کو الوداع کہنے کا اعلان کردیا۔ 35 سالہ فاسٹ بولر نے یہ اعلان جنوبی افریقہ کے ہاتھوں دوسرے ٹی 20 میچ میں اپنی ٹیم کی شکست کے بعد کیا، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ رواں برس انگلینڈ میں شیڈول ورلڈ کپ کے بعد وہ ایک روزہ فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ لے سکتے ہیں۔

مالنگا نے کہا کہ میں ٹی 20 ورلڈ کپ تک کھیلنا چاہتا ہوں، اس کے بعد اپنے کیریئر کا اختتام کردوں گا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔