- 11 سالہ بچے سے بدفعلی کرنے والا ہئیر ڈریسر گرفتار
- برطانیہ میں اومیکرون ویریئنٹ کی نئی ذیلی قسم سامنے آگئی
- سندھ ہائیکورٹ کے بجلی کے نظام میں خرابی سے عدالتی امور ٹھپ، جنریٹر سسٹم بھی ناکارہ
- وزیراعظم شہباز شریف نے 31 سرکاری افسران کو گریڈ 22 میں ترقی دیدی
- سپریم کورٹ کا حکومتی شخصیات کی جانب سے تحقیقات میں مداخلت پرازخودنوٹس
- بلوچستان سے کالعدم تنظیم کی خاتون رکن ساتھی سمیت گرفتار
- وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی امریکی ہم منصب سے ملاقات، اقتصادی تعلقات بہتر بنانے پر زور
- آرمی چیف نے فوجی جوانوں اور افسران کو اعزازات سے نواز دیا، آئی ایس پی آر
- ریفری کو تھپڑ مارنے والے بھارتی پہلوان پر تاحیات پابندی عائد
- حکومت کے آگے سمندر اور پیچھے عوام کو لے کر میں کھڑا ہوں، عمران خان
- چین میں زمین بوس ہونے والے طیارے کو جان بوجھ کر گرایا گیا تھا، انکوائری رپورٹ
- لاہور قلندرز نے دس نوجوانوں کا انتخاب کرلیا، ناموں کا اعلان کپتان شاہین آفریدی کریں گے
- خبردار! یہ 7 ایپلی کیشنز آپ کا فیس بک پاسورڈ چرا سکتی ہیں
- پاکستانی معیشت کی بحالی کے لیے بھرپور تعاون کریں گے، امریکا
- دوسری شادی کی خواہش پر شوہر کو قتل کرنے والی بیوی کو عمر قید کی سزا
- پاکستان اور کالعدم ٹی ٹی پی کے درمیان 30 مئی تک عارضی جنگ بندی پر اتفاق
- دعا زہرہ کے نکاح خوان کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا
- کھانا کھلنے میں تاخیر پر شادی ہال میدان جنگ بن گیا
- جامعہ کراچی میں غیر ملکی وفود کیلئے سیکیورٹی بڑا خطرہ قرار، بین الاقوامی کانفرنس منسوخ
- خیبرپختون خوا میں کم آمدنی والے گھرانوں کو مفت راشن کیلئے فوڈ کارڈ کا اجراء
سپر ہیرو فلم ’’ پراجیکٹ غازی ‘‘ کی پوسٹ پروڈکشن مکمل

فلم 29مارچ کو ڈسٹری بیوشن کلب کے زیر اہتمام نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔ فوٹو: فائل
لاہور: دلچسپ کہانی اور جدید ایفیکیٹس سے مزین سپر ہیرو فلم ’’ پراجیکٹ غازی ‘‘ کی پوسٹ پروڈکشن کا کام مکمل ہو گیا تاہم فلم 29مارچ کو سنیماؤں کی زینت بنے گی۔
پاکستانی فلمی صنعت کی پہلی سپر ہیرو فلم ’’ پراجیکٹ غازی‘‘ کی پوسٹ پروڈکشن کا کام مکمل ہوگیا ہے اور فلم رواں جمعے29مارچ کو ڈسٹری بیوشن کلب کے زیر اہتمام لاہور، کراچی اور اسلام آباد سمیت سرکٹ کے تمام شہروں میں بیک وقت نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔ پروڈکشن ٹیم نے اسٹار کاسٹ میں شامل تینوں فنکاروں شہریار منور، ہمایوں سعید اور سائرہ شہروز کے گیٹ اپ کے نئی تصاویر جاری کردیں۔
ڈائریکٹر نادر شاہ کی زیر ہدایت بنی فلم کی کہانی محب وطن ، دلیر اور ایسے جانثار فوجیوں کی کہانی کا احاطہ کرتی ہے جو اپنے ملک و قوم کے تحفظ کی خاطرکسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرتے۔
فلم میں ولن ’’قطان ‘‘کے کردارپر بطور خاص توجہ دی گئی ہے جبکہ جدید سائنس ایفیکیٹس مزین سائنس فکشن کہانی میں شائقین کی تفریح کے ہر پہلو کو مدنظر رکھا گیا ہے۔
فلم کی ہیروئن سائرہ شہروز نے ٹویٹر پر جاری اپنے پیغام میں بتایا کہ ’’ پراجیکٹ غازی ‘‘ انکے کیرئیر کی منفرد فلم ثابت ہوگی جس میں انہوں نے ایک سائنسدان کا کردار ادا کیا ہے جبکہ ہمایوں سعید نے سالارصلاح الدین اور شہریار منور نے میجرزین کے کردار ادا کئے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔