بال ٹیمپرنگ میں سزا یافتہ ڈیوڈ وارنر سے آئی پی ایل کی کپتانی چھن گئی

اسپورٹس ڈیسک  اتوار 24 مارچ 2019
حیدرآباد سن رائزرز نے نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن کو کپتان مقرر کیا ہے۔ فوٹو: سوشل میڈیا

حیدرآباد سن رائزرز نے نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن کو کپتان مقرر کیا ہے۔ فوٹو: سوشل میڈیا

کولکتہ: بال ٹیمپرنگ میں سزا یافتہ آسٹریلوی بیٹسمین ڈیوڈ وارنر سے آئی پی ایل ٹیم کی کپتانی بھی چھن گئی۔

آسٹریلوی بیٹسمین ڈیوڈ وارنر سے آئی پی ایل ٹیم کی کپتانی بھی چھن گئی، ان کی دستیابی کے باوجود حیدرآباد سن رائزرز نے نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن کو کپتان مقرر کیا ہے۔ وارنر کی ہی قیادت میں سن رائزرز آئی پی ایل چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کرچکے مگر اس بار انھیں اس ٹیم میں ایک عام کھلاڑی کی حیثیت سے کھیلنا ہوگا۔

یاد رہے کہ خود کرکٹ آسٹریلیا ڈیوڈ وارنر کو مستقبل میں قیادت کیلیے نااہل قرار دے چکا ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔