سرفراز احمد کی بیٹے کے ہمراہ گلی میں کرکٹ کھیلنے کی ویڈیو وائرل

ویب ڈیسک  اتوار 24 مارچ 2019
پی ایس ایل میں شاندار کامیابی کے بعد سرفراز احمد کو ریسٹ دیا گیا ہے۔ فوٹو : ویڈیو گریب

پی ایس ایل میں شاندار کامیابی کے بعد سرفراز احمد کو ریسٹ دیا گیا ہے۔ فوٹو : ویڈیو گریب

 کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کی اپنے بیٹے عبداللہ کے ہمراہ گلی میں کرکٹ کھیلنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹیوٹر پر اپنی ایک ٹویٹ میں پی ایس ایل 4 کی فاتح ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے اپنے بیٹے عبداللہ کے ہمراہ کرکٹ کھیلنے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ کچھ عرصے پہلے تک ان ہی گلیوں میں، میں کرکٹ کھیلا کرتا تھا اور اب ماشااللہ میرے بیٹے کی باری ہے۔

https://twitter.com/SarfarazA_54/status/1109000017933676547

سرفراز احمد کی اہلیہ خوش بخت سرفراز نے بھی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’نماز عصر کے بعد کچھ یوں ہو رہا ہے آج کل۔‘  سرفراز احمد کی اپنے بیٹے کے ہمراہ کرکٹ کھیلنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی اور صارفین نے باپ بیٹے کے کوالٹی ٹائم گزارنے اور انداز کرکٹ کی تعریف کی۔

https://twitter.com/sarfarazkhush/status/1108862095242772480

معروف صحافی سلیم خالق نے لکھا کہ عبداللہ مستقبل کا کرکٹ اسٹار ہے، اسی طرح دیگر صارفین نے بھی عبداللہ سرفراز کی ہمت افزائی کرتے ہوئے لکھا کہ کراچی کی سڑکوں پر نماز عصر کے بعد کرکٹ کھیلنا ایک دلچسپ اور پر جوش عمل ہوتا ہے اور ان گلی محلوں سے کرکٹ کے بڑے نام سامنے آئے ہیں جن میں سرفراز احمد بھی شامل ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔